Type Here to Get Search Results !

مدرسے کے طالب علم کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا مفتی گرفتار۔ ویڈیو ہوئی وائرل

 مفتی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر دیا تھا جھوٹا بیان۔ پھر کہا کہ مجھ کو نشیلی دوا پلائی گئی میں نے ہوش میں نہیں کیا یہ سب ۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرار مفتی کو پولس نے میانوالی سے کیا گرفتار 
ملزم مفتی عزیز الرحمن 
Mulzim Mufti Azeezur Rahman

ہم بھارت
: پاکستانی مفتی عزیز الرحمن کی مدرسہ کے طالب علم کے ساتھ بد فعلی اور غلیظ حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہی ہے۔ مفتی عزیز الرحمن نے مدرسے کے طالب علم کے ساتھ نا زیبا حرکات کی اور جب ویڈیو وائرل ہوئی تو مفتی اور اس لڑکوں کی جانب سے طالب علم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جانے لگی۔ اس معاملے میں پولس نے مفتی کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
طالب علم کے ساتھ فحاشی حرکات کا وائرل ویڈیو 

واقع کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جسے لاہور پولس نے میانوالی سے گرفتار کیا۔ اس معاملے میں طالب علم نے مفتی پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

اس معاملے کے منظر عام پر آنے سے پھر ایک مرتبہ مدرسہ اور علماء کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پاکستان میں ہر طرف مفتی عزیز الرحمن کی سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ 

مشہور عالم و اسکالر مولانا طارق مسعود نے اس معاملے سے حکومت سے پھانسی یا قتل کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ 
اسی طرح مولانا معاویہ اعظم نے بھی اسمبلی میں سخت اور پر زور مذمت کی۔

حاصل تفصیلات کے جس طالب علم کے ساتھ یہ نازیبا حرکت ہوئی ہے اس کا نام صابر شاہ ہے جس نے 2013 میں مدرسہ میں داخلہ لیا تھا۔ جبکہ ملزم مفتی عزیز الرحمن اس مدرسہ کا مہتمم ہے۔ جسے مدرسہ سے بے دخل کردیا گیا۔ فی الحال ملزم اور اس کے دو بیٹے پولس کی حراست میں ہے۔ جن کے لئے پاکستان میں پھانسی کی مانگ کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes