Type Here to Get Search Results !

سونیا کالونی سے دیسی ریوالور اور کارتوس برآمد


مالیگاؤں (ہم بھارت ) عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں پولیس کانسٹیبل ہیمنت پرلاد دیورے کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ناگ چھاپ جھوپڑ پٹی کا ساکن ملزم ابراہیم اسماعیل خان نامی نوجوان کے قبضہ سے پولس نے سونیا کالونی غفار دودھ والے کے مکان کے سامنے سے 25 ہزار مالیت کی ایک دیسی ریوالور اور کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف بھارتی ہتھیار قاعدہ و قلم 4

427/2021/25/3 کے تحت مقدمہ اور کیس داخل کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی وے وارے کے حوالے ہے۔

 ایم آئی ایم ضلعی صدر خالد گڈو عصمت ریزی(ریپ) کے الزام میں گرفتار 

بھیونڈی (ہم بھارت) ریپ کیس میں بھونڈی ایم آئی ایم کے ضلعی صدر خالد گڈو کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے آج 21 جون کو عدالت میں پیش کیا۔  عدالت نے خالد گڈو کو 2 دن کے پولیس ریمانڈ کا حکم دیا


 خالد گڈو کی گرفتاری کے بعد ، ایم آئی ایم کے متعدد کارکن حمایت میں آئے ۔ حمایت میں آنے والوں کو شانتی نگر پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے 21 جون کو عدالت میں پیش کیا۔ جہاں پر معزز جج کی جانب سے 7 افراد کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔


 عصمت دری کے معاملے میں ، پولیس نے سنیچر کے روز خالد گڈو کو گرفتار کیا تھا اور آج 21 جون کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں خالد گڈو کو  2 دن کے لئے پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ۔


 موصولہ تفصیلات کے مطابق خالد گڈو کو اس سے قبل بھی عصمت دری کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی۔  ان دنوں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا کہ پھر ایک خاتون نے خالد گڈو پر عصمت دری کا الزام عائد کردیا۔  خاتون کا کہنا ہے کہ خالد گڈو نے 2017 میں اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔  خاتون کی شکایت پر ، بھیونڈی پولیس نے ایم آئی ایم کے ضلعی صدر کو 345/376/342D/ 509اقر گرفتار کرتے ہوئے 21 جون کو 67 A کے تحت گرفتار کرتے ہوئے  21 جون کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کی جانب سے ملزم کو 2 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔


 اس تعلق سے بھونڈی میں ماحول کافی گرم ہے۔  ایم آئی ایم کارکن خالد گڈو کی حمایت میں نکلے۔  انہوں نے ڈی سی پی آفس کے سامنے احتجاج بھی کیا ، جس کے جرم میں پولیس نے ان کے خلاف کارروائی بھی کی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes