سنسنی خیز خبر نوید کوثر محمد اظہر نے ۳۸ لاکھ 43 ہزار تین سو ۲۲ روپیوں کا کیا غبن
مالیگاؤں ( شکیل پترکار،ہم بھارت) پولس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق آزاد نگر پولس اسٹیشن میں 55 سالہ سدھیر گنگا بھشن کلنتری ( ساکن 207 منگل وار وارڈ نہرو چوک) نے شکایت کی کہ ملزم نوید کوثر محمد اظہر( سروے نمبر 215/1، وارڈ نمبر 72 حکیم نگر ) نے 2017 سے رپورٹ درج ہونے تک پاور لوم کارخانے اور ٹیکسٹائل کے لئے لگنے والے لوازمات کی شکل میں 38 لاکھ 43 ہزار تین سو 22 روپیوں کا سنگین غبن کیا۔ اس معاملے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن کے تھانہ دار نے کیس نمبر 2/2000 قلم 420/ 406 کے تحت مقدمے کا اندراج مکمل کرلیا ہے۔ اس معاملے میں آگے کی کارروائی اے پی آئے آہواڑ کے حوالے ہے۔ یاد رہے کہ نیا سال لگنے کے بعد مالیگاؤں شہر میں غبن اور دھوکہ دھڑی کا یہ دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے



Please do not enter any spam link in the comment box.