کارپوریشن کی لاپرواہی آخر کب تک ؟
مالیگاؤں (نامہ نگار ) تعلقہ پولس اسٹیشن میں فریادی نے شکایت کی ہیکہ ملزم نے گذشتہ دنوں گرناڈیم سے 15 ہزار مالیات کی مچھلیاں چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس معاملے میں تعلقہ پولیس اسٹیشن کے تھانہ دار نے ملزم کے خلاف بھارتی چوری کی قلم 379 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ گرناڈیم کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کارپوریشن کی ہے اور یہ کارپوریشن کی ملکیت میں آتا ہے۔ تو کیا یہ کارپوریشن کی ذمہ داری نہیں ہیکہ وہ بہتر دیکھ بھال کے لئے انتظامات سخت سے سخت کرے۔ کیوں کہ آئے دنوں گرناڈیم پر ایسے معاملات رو نما ہوتے رہتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہیکہ کارپوریشن اس جانب سنجیدگی سے غور کرکے کوئی بہتر فیصلہ لے۔ کیوں کہ اس ڈیم سے پورے شہر میں پانی سپلائی ہوتا ہے۔ اگر کارپوریشن اس طرح لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی رہی تو کل کوئی بڑا حادثہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔



Please do not enter any spam link in the comment box.