Type Here to Get Search Results !

مالیگاؤں کے اعجاز احمد عبدالیحیی کا "ایم بی بی ایس" کے لئے روس میں ایڈمیشن

 ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھو 
ابھی یارو سفر کی ابتداء ہے




مالیگاؤں، اگر حوصلے بلند ہوں تو بلندیاں قدموں میں آتی ہیں اور کوششیں کامیاب ہوتی ہیں۔ الحمدللہ شہر مالیگاؤں اور بالخصوص ادبی حلقوں کے لئے یہ خبر قابل مسرت ہے کہ محسن اردو ادب جناب یحیی عبدالجبار صاحب کے صاحبزادے کا ایم بی بی ایس جیسی اعلی ڈگری کے لئے روس میں ایڈمیشن ہوچکا ہے۔ 
اپنے بچے کو شعبہ طب کی اعلی تعلیم کے لئے بیرون ملک بھیجنا تاکہ وہ قوم و ملت کے کام آسکے، اس عمل سے یحیی عبدالجبار صاحب کے شہر اور ملک و ملت سے سچی ہمدردی صاف عیاں ہوتی ہے۔ سماجی ، ادبی، ملی اور تعلیمی  خدمات کے لئے اپنے آپ کو ہمیشہ تیار رکھنا موصوف کا قوم کے لئے سچا جذبہ ہے۔ ادبی و سماجی حوالے سے موصوف کا نام محتاج تعارف نہیں ہے۔
    اس پر مسرت موقع پر شہریان مالیگاؤں اور بالخصوص ادبی حلقوں و ہم بھارت ٹیم کی جانب سے اعجاز احمد عبد الیحیی اور ان کے والدین و اہل خانہ کو دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہیکہ اللہ اعجاز احمد کو کامیابی کی بلندیوں پر فائز فرمائے۔ قوم ملت سے ہمدردی کا جذبہ پروان چڑھائے۔ آمین۔

منجانب: شعراء مالیگاؤں، سماجی، ادبی، ملی تنظیمیں ، ہم بھارت ٹیم 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes