شہر مہیلا منڈل میں 140 عوامی شکایات داخل
مالیگاؤں، مقامی پولس کنٹرول روم احاطہ میں واقع شہر مہیلا منڈل کے نگراں پولس کانسٹبل پرمود پاٹل نے نمائندہ کو بتایا کہ جنوری 2021 میں کل 22 پولس اسٹیشن کی حدود میں 140 خواتین نے سسرالی ظلم و ستم کے خلاف عوامی شکایات داخل کی ہیں۔ اس میں سے 93 معاملے خوش اسلوبی سے حل کرلئے گئے ہیں اور 40 معاملات میں ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔
ایم آئی ڈی سی سائنہ بدرک علاقے سے 240 باکس چوری
مالیگاؤں، تعلقہ پولس اسٹیشن میں 52 سالہ فریادی بجرنگ سنگھ نتّھو سنگھ سخاوت ( ساکن راجستھان، حالیہ مقام ہاؤسنگ سوسائٹی اسٹیٹ بینک کے پیچھے ) نے شکایت درج کرائی کہ کسی نا معلوم نے 5 لاکھ 50 ہزار مالیات کا 240 یارن روٹوں کے باکس چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔ پولس نے اس معاملے میں شکایت درج کرلی ہے۔
جنتا بینک سے ہانڈا چوری ۔ مقدمہ درج
سٹی پولس اسٹیشن میں 42 سالہ فریادی محمد اختر محمد عثمان ساکن چونا بھٹی نے شکایت درج کرائی کہ گذشتہ دنوں کسی نامعلوم نے جنتا بینک کے سامنے سے 30 ہزار مالیت کی موٹر سائیکل( ہانڈا) چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس معاملے میں سٹی پولس اسٹیشن کے عملہ نے بھارتی چوری کی قلم 379/5/2021 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔



Please do not enter any spam link in the comment box.