Type Here to Get Search Results !

آگرہ روڈ کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جاسکتا تھا مگر....!


مالیگاؤں شہر کے قلب ❤️ میں واقع اہم ترین شاہراہ آگرہ روڈ ہمیشہ سے سیاست کا شکار رہی ہے پیچ ورک، تزئین کاری و دیگر اخراجات کے نام پر کئی روڈ پتی "کروڑ پتی💸 " بن چکے ہیں اس روڈ کے نام پر کئی الیکشن گزر چکے ہیں اور نا جانے کتنے الیکشن اس روڈ کے نام پر ہونا باقی ہے یہ تو ہمارے شہر کے تعمیر پسند لیڈران👨🏻‍🦳 ہی بتا سکتے ہیں شاید آگرہ روڈ کا مسئلہ کشمیر 🖼️ کے مسئلے سے بھی بڑا مسئلہ ہے جو برسوں سے حل نہیں ہو پارہا ہے تقریباً دو سے تین ماہ قبل ہمارے شہر کے مجلس آمدار اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بار بار کہا جارہا تھا کہ 11 کروڑ کا فنڈ منظور ہوگیا ہے آگرہ روڈ🛣️ کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا، ایسا کام ہوگا، ویسا کام ہوگا، کام تو صرف ہم ہی کریں گے وغیرہ وغیرہ ایسے وقت میں برسرِ اقتدار کہاں خاموش رہنے والے میئر صاحبہ و سابق میئر صاحب، سابق آمدار صاحب نے بھی اعلان کردیا کہ آگرہ روڈ کا کام کارپوریشن فنڈ سے ہم ہی کرینگے۔ وکاس ہماری شان ہماری پہچان کا نعرہ زور و شور سے لگایا گیا آگرہ روڈ کو لیکر اپوزیشن اور برسرِ اقتدار کے درمیان گھماسان⚔️ مچی ہوئی تھی سوشل میڈیا وغیرہ پر اس طرح سے تشہیر کی جارہی تھی جیسے آگرہ روڈ کا نام بہترین سڑکوں کے لیے گنیز بُک اور ورلڈ ریکارڈ 📖 میں درج ہوجائے گاـ تقریباً تین ماہ گزر چکے ہیں۔


▪️کہاں ہے 11 کروڑ اور 5 کروڑ فنڈ والے؟


▪️کیا ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی آگرہ روڈ کے نام پر صرف سیاست ہی ہوگی؟


▪️شہر کی دیگر خستہ حال سڑکیں بنانے کی بجائے ماضی قریب میں بنائی گئی قریش جماعت خانہ بلیو برڈ سائزنگ والی روڈ کو دوبارہ بنانے کا کیا مقصد؟


▪️کیا یہ عوامی ٹیکس کی بربادی نہیں ہے؟


کیا عین کارپوریشن الیکشن کے وقت آگرہ روڈ کو بنایا جائے گا؟


🗣️ شہر کی عوام ان سوالوں کے جوابات چاہتی ہے

 ✒️ Mohammad Aarif Noori

(President hifazat group or voice president rashtariya muslim morcha)

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes