لوگوں پر کورونا کا اس قدر خوف طاری ہے کہ رشتوں کو شرمسار اور دل کو جھنجھوڑ دینے والے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ پورے ملک میں گویا نفسا نفسی کا عالم ہے۔ کورونا کے خوف سے لوگوں نے اپنوں کو ہی بیگانہ کردیا۔ کئی ایسے معاملات سامنے آئے کہ گھر کے ہی لوگ مریض کو یا اس کی لاش کو لینے نہیں آئے۔
اترپردیش کے کانپور سے اسی طرح کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک بیٹے نے اپنی بیمار والدہ کو کورونا کے خوف سے گھر سے نکال دیا۔ بیٹی کے گھر کے باہر سڑک پر پڑی بوڑھی ماں کو بیٹی اور داماد نے بھی کوئی سہارا نہیں۔کسی نے زمین پر پڑی ہوئی بزرگ خاتون کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس کو جیسے ہی اس معاملے کا علم ہوا فورا موقع پر پہنچ گئی اور بوڑھی عورت کو اسپتال میں داخل کرایا۔ لیکن علاج کے دوران عمر رسیدہ خاتون کی موت ہوگئی۔
یہ معاملہ کانپور کینٹ پولیس اسٹیشن علاقے کا ہے ۔ الزام ہے کہ اچانک ایک شخص کی ماں کی طبیعت خراب ہوگئی اور ملزم بیٹا ماں کا علاج کرنے کی بجائے ماں کو اپنی بہن کے گھر کے باہر سڑک پر چھوڑ گیا۔ بیمار ماں کو دیکھ کر بیٹی اور داماد نے بھی انہیں گھر پر نہیں رکھا۔ اس دوران ، کسی نے سڑک پر پڑی ایک بزرگ خاتون کی زندگی اور موت سے لڑنے کی ویڈیو بنائی اور وائرل سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عمر رسیدہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا ، لیکن ڈاکٹروں کی بہت کوششوں کے باوجود وہ دم توڑ گئیں۔ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ بوڑھی عورت کورونا مثبت تھیں۔ اس معاملے میں بیٹے اور دیگر ملزمین پر قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔
یہ بڑا شرمناک واقعہ ہے کہ ایسی حالت میں ماں کو سہارا دینے کی بجائے بیٹا اور بیٹی دونوں نے سڑک پر تڑپتا چھوڑ دیا۔ ملک میں ایسے کئی معاملے سامنے آرہے ہیں کہ اپنے ہی اپنوں کو پہچاننے سے انکار کررہے ہیں۔ لیکن ایسے بھی کچھ لوگ ابھی باقی ہیں جو صرف انسانیت کی بنیاد پر کسی کی ذات اور مذہب دیکھے بنا، بغیر کسی خوف کے بغیر کسی جان پہچان کے مریضوں کو لاچاروں کو سہارا دے رہے ہیں۔ مرنے والوں کی آخری رسومات ادا کررہے ہیں۔


Please do not enter any spam link in the comment box.