Type Here to Get Search Results !

بوگس اور دھوکے بازوں کو سرکار کلاں عید گاہ کے نام پر کوئی چندہ نہ دیں

 سرکار کلاں عیدگاہ کے ذمہ داروں کی وضاحت 


مالیگاؤں(پریس ریلیز) جنوبی علاقے میں واقع گرنا روڈ پر قدیم بھکن شاہ درگاہ سے متصل مرحوم حاجی محمد صابر اسٹامپ ونڈر اور عارف سیٹھ زمین والے خانوادہ کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ امسال بھکن شاہ درگاہ کے بازوں میں سرکار کلاں عید گاہ کا کام فی الحال بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ بدنام اور اوباش قسم کے نام نہاد بوگس افراد سرکار کلاں عید گاہ کے نام سے عوامی چندہ کر رہے ہیں جب کہ چندے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اللہ کے فضل و کرم سے خانوادہ مرحوم صابر اسٹمپ ونڈر اس نئی عید گاہ کا پورہ خرچ برداشت کر رہا ہے تو پھر چندہ آخر کس بات کا 


کون ہے جو سرکار کلاں عید گاہ کا دھوم دھام سے چندہ کر رہا ہے  یاد رہے کہ سرکار کلاں عید گاہ کے نام سے کسی کو ایک روپيہ نہ دیں سرکار کلاں عید گاہ کے نام سے چندہ کرنے والوں کو پکڑ کر راجو پہلوان اور دیگر ذمہ داروں کے حوالے کریں  اس طرح کی گزارش محمد عارف سیٹھ زمین والے نے کی ہے۔ رمضان کی آڑ میں کچھ نام نہاد غلط فائدہ اٹھانے میں جٹے ہیں۔ سرکار کلاں عیدگاہ کے کام کاج کا پورہ خرچ عارف بھائی کی نگرانی میں کیا جارہاہے

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes