بنا اجازت ویکسین کی غیر قانونی کالا بازاری ، ناسک ضلع اس نوعیت کا پہلا معاملہ
کورونا لہر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگے داموں فروخت کی ویکسین
مالیگاؤں( ہم بھارت) نپھاڑ پولس اسٹیشن میں سرکھشا میڈیکل MIDC عمارت سرکل کا ساکن 55 سالہ فریادی ڈاکٹر نتن دیوی داس دیورے نے شکایت کی کہ شیوڑے نپھاڑ ضلع ناسک کا سالن 25 سالہ ملزم راہول کھنڈو سانپ نے بنا اجازت غیر قانونی طریقے سے ویکسین کی فروختگی کی۔ کورونا لہر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے کورونا انجکشن غیر قانونی طریقے سے مہنگے داموں میں فروخت کررہا تھا۔ اس پر مذکورہ پولس نے ملزم کے خلاف قلم 18/7/2/3/26/2021/27/1940/1055/cacii i کے تحت ملزم کو گرفت میں لیتے ہوئے قانونی مقدمہ دائر کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ویکسین کی کالا بازاری میں ناسک ضلع اب تک یہ پہلا مقدمہ داخل ہوا ہے۔


Please do not enter any spam link in the comment box.