Type Here to Get Search Results !

چند روپیوں کے لئے ظالم باپ نے بیٹے کا قتل کردیا

 ہم بھارت: شیگاؤں شہر میں ایک شرمناک اور دل کو دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنے حافظ بیٹے کا قتل کردیا۔ 

   


حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق شیگاؤں کے خمو جمعدرا نگر کی خواجہ غریب نواز مسجد کے اسٹور روم میں مسجد کے موذن سید ولی سید محبوب کو صبح کے وقت ایک نوجوان سویا ہوا دکھائی دیا۔ موذن صاحب جب قریب گئے تو معلوم ہوا کہ نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ مقتول نوجوان کی شناخت 19 سالہ حافظ محمد سلیم شیخ قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ اس معاملے کی اطلاع فوری طور پر پولس اور مرحوم کے گھر والوں کو دی گئی۔ مرحوم کی والدہ کی شکایت پر پولس نے مقتول کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولس اس معاملے کی باریکی سے تفتیش کررہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان کا کیبل وائر سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ شوہر کے ظلم و ستم سے پریشان مقتول کی والدہ 15 دنوں سے میکے گئی ہوئی تھی۔ مقتول محمد سلیم کی والدہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے پہلے بھی کئی مرتبہ سلیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سلیم نے اس سال سیلانی میں مسجد میں تراویح پڑھائی تھی۔ اور انہیں گاؤں والوں کی طرف سے نذرانہ بھی پیش کیا گیا تھا۔ ظالم باپ کی ان پیسوں پر نیت خراب ہوگئی تھی اور وہ باربار بیٹے کو پیسوں کے لئے پریشان کررہا تھا۔ جبکہ مقتول حافظ سلیم نے یہ پیسے 17 مئی کو اپنی بہنوں  کی ہونے والی شادی کے لئے رکھے تھے۔ لیکن ظالم باپ نے پیسوں کی لالچ میں اپنے ہی بیٹے کو قتل کردیا۔ مقتول کی والدہ کی شکایت پر پولس نے فرار باپ کو بالاپور سے گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کردیا ہے۔ اور باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes