مالیگاؤں مشرقی علاقے میں واقع پوارواڑی چشم گلاب مسجد کے سامنے کی 42 سالہ خاتون نے پوارواڑی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ کسی نا معلوم نے فریادی کی 11 برس 10 ماہ کی نابالغ بچی کو کسی طرح کا لالچ دے اپنے ساتھ لیکر راہ فرار اختیار کرلی۔
اس معاملے میں پولس نے اغواء کی قلم 363/70/2021 کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی پولس نائک اے جی سید کے حوالے ہے۔
کسمبا روڈ دیورے بستی سے 31 کلو گانجہ کے ساتھ دو ملزمین گرفتار
مالیگاؤں( شکیل پترکار ) مالیگاؤں شہر مقامی ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے اسپیشل اسکواڈ کے انچارج پی ایس آئی رامشور گھگے کی چالاکی اور خفیہ معلومات کے مطابق دیانے اور رمضان پورہ پولس حدی میں واقع کسمبا روڈ دیورے بستی علاقہ میں غیر قانونی گانجے کی تسخری ہورہی تھی۔ جس پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے پولس نے آزاد نگر کا 40 سالہ ملزم ڈرائیور شیخ اسلم شیخ عثمان اور سورت کا 31 سالہ ملزم اکرم خان عباس خان کے قبضے سے 31 کلو 714 گرام وزنی گانجہ ضبط کیا۔ اس گانجے کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 570 روپے بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت
18/2021/131/19/C/20/276
اور دیگر قلم کے ساتھ قانونی کیس کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی دیانے پولس انچارج پی آئی بالا صاحب تھورات کے سپرد ہے۔ تفصیلات کےمطابق کورٹ کے معزز جج نے دونوں ملزمین کو 5 دنوں کی پولس کسٹڈی میں رکھنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔ شہر میں چرچہ ہیکہ اصل ملزم قانونی گرفت سے دور ہے حمال پکڑے گئے۔


Please do not enter any spam link in the comment box.