Type Here to Get Search Results !

رتنا گیری کے چپلون میں بارش و سیلاب کا پانی بلڈنگ و گھروں کے پہلے منزلے تک۔ ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں

 










مہاراشٹر کے رتنا گیری ضلع کا شہر اس وقت بارش کی تباہی کا سامنا کررہا ہے۔ روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ ہزاروں لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بارش نے اس قدر تباہی مچائی ہوئی ہے کہ پورا شہر سیلاب کی نذر ہوچکا ہے۔ پانی بلڈنگ اور گھروں کے پہلے منزلے تک پہنچ چکا ہے۔


لوگوں کو پانی سے نکالنے کے لئے مہاراشٹر حکومت نے بحریہ اور فضائیہ فوج کو طلب کیا ہے۔ تاکہ راحت رسانی کے کام مزید تیزی آسکے۔ یاد رہے کہ بارش اور سیلاب نے اس قدر تباہی مچائی ہے کہ کہ پورے ملک کی نظریں چپلون پر ہے۔


ملک کی سماجی و فلاحی تنظمیں چپلون میں مدد و ریلیف پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ امید ہے کہ حکومت کی جانب سے بھی بڑی ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes