Type Here to Get Search Results !

مالیگاؤں کے ملزم نے پولس کو گولی مارنے کی دھمکی دی







 ملزم ابراہیم خان اسماعیل خان کے خلاف سنگین گناہ داخل 


مالیگاؤں(ہم بھارت) مقامی پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق دیوی داس ٹھاکر نے الزام عائد کرتے ہوئے  سٹی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ملزم اسماعیل خان اسماعیل خان نے اسے گولی مارنے کی دھمکی دی۔


تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ملزم پر آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں اسے سب جیل سے نکال کر مقامی سول ہاسپٹل میں چیک اپ کے لئے لے جایا گیا۔ اسی درمیان ناگ چھاپ جھوپڑ پٹی کا ساکن ملزم ابراہیم خان نے فریادی پولس سے دھکا بکی کی اور کہا کہ تو باہر نکل تجھے گولی ماردوں گا۔ یاد رہے کہ ملزم پر آرم ایکٹ کے تحت کیس داخل کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مذکورہ پولس نے ملزم کے خلاف قلم اور کیس نمبر 283/2021/353 کے تحت سنگین مقدمہ داخل کردیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes