Type Here to Get Search Results !

جادو ٹونے کے شبہ میں گاؤں کے لوگوں نے 7 افراد کے ساتھ کرڈالا انتہائی خوفناک کام ، ویڈیو دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش



 ریاست مہاراشٹر کے چندر پور میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے ، یہاں دیہاتیوں نے 7 لوگوں کو جادو ٹونے کے شبہ میں بے رحمی سے پیٹا ، ان میں پانچ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، معلوم ہوکہ ان ساتوں میں سے تین بوڑھی خواتین بھی شامل ہیں ۔ ان دنوں اس معاملے ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے ، فی الحال پولس نے گاؤں کے 12 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ حاصل تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع چندر پور کی تحصیل جیوتی کے تحت آنے وانی گاؤں کی یہ ویڈیو بتائی جارہی ہے ۔ مذکورہ معاملے میں بتایا جارہا ہیکہ ان سات افراد پر شہریان کی کئی دنوں سے نظر تھی ، اسلئے آج موقع پا کر گاؤں والوں نے مذکورہ افراد کو بے دردی سے پیٹا ۔ اس دوران یہاں کئی سو افراد جمع ہوگئے تھے ۔ بتادیں کہ اس معاملے میں 5 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔جنہیں ڈسٹرک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جن میں تین بوڑھی خواتین بھی شامل ہیں ۔ جیسے ہی پولس کو معاملے کی جانکاری دی گئی تب پولس نے فوراً موقع پر پہنچ کر ساتویں کو گرفتار کیا ۔ ورنہ گاؤں والوں میں اتنا زیادہ غصہ پایا جارہا تھا کہ وہ ان ساتوں کی جان لے لیتے ۔ اس معاملے کے بعد گاؤں میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔  مذکورہ معاملے میں 8 افراد فرار بتائے جارہے ہیں ۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes