Type Here to Get Search Results !

مالیگاوں بریکنگ : سمکسیر کے ایک کنویں میں پائی گئی نامعلوم کی لاش ، شکیل تیراک نے لاش کو نکالا باہر



 آج بروز منگل علامہ اقبال پل کے بازو میں مالیگاوں زمینی قلعہ کے سامنے سمکسیر علاقے میں ایک حادثہ پیش آیا ، زرائع کا کہنا ہیکہ ایک شخص نا معلوم وجوہات کی بناء پر کنویں میں پایا گیا ، صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب سوشل ورکر ابوبکر بھائی اور مجیب بھائی نے شفیق اینٹی کرپشن کو اس بات کی جانکاری دی ، مزید بتایا گیا کہ یہاں کنویں کے قریب کچھ خواتین رو رہی تھی ، شفیق اینٹی کرپشن اور دیگر افراد موقع پر پہنچے انہوں نے معاملے کی تفصیلات جانی تو معلوم ہوکہ انہیں کے گھر کا یہ فرد کنویں میں گر گیا اور فوت ہوگیا ۔ بعد ازاں شفیق اینٹی کرپشن نے شکیل تیراک کو بذریعہ فون اطلاع کی ، شکیل تیراک موقع پر پہنچے ، بعد ازاں چھاؤنی پولس اسٹیشن عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ۔ مذکورہ معاملے میں پولس انتظامیہ اور فائر عملہ کے شکیل تیراک نے لاش کو کنویں سے باہر نکالا اور جنرل اسپتال میں قانونی مراحل کی تکمیل کیلئے بھیجا ، اور پوسٹ مارٹم کی کاروائی ہونے کے بعد اس فرد کی لاش کو افراد خانہ کے سپرد کیا گیا ۔ اس معاملے میں اب تک ملی تفصیلات کے مطابق بتایا جارہا ہیکہ اس شخص کا نام معلوم نہیں ہوسکا ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes