Type Here to Get Search Results !

شوہر کی حرکت سے تنگ آکر بیوی نے پڑوسی اور اپنے بھائی بہن کے ساتھ مل کر کیا اپنے شوہر کا قتل ، ثبوت چھپانے کیلئے پاس کے مکان میں دفن کردی لاش ، دیکھیئے یہ رپورٹ



 اپنے شوہر کے ہر روز کے ظلم و بربریت سے تنگ آکر بیوی نے اپنی بہن ، بھائی اور پڑوسیوں کی مدد لیکر اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اپنے شوہر کے دردناک قتل کے بعد اس کی لاش کو پڑوس کے ایک گھر مین دفن کردیا گیا اور افواہ پھیلا دی گئی کہ میرا شوہر غائب ہوگیا ہے ۔ مذکورہ معاملے میں جمعہ کو پولس نے کاروائی بیوی سمیت دیگر 7 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ 


یہ واردات ممبئی کرلا (پی) کے جئے بھوانی چال کی بتائی جارہی ہے ۔ پولس کے مطابق ، لاش کی پہچان دیپک سانگلے عرف کوتیہ بھائی کے روپ میں ہوئی ہے ۔ دیپک 16 جون کو گھر غائب ہوا تھا اور تقریبا 2 ماہ بعد اس ہے قتل کا خلاصہ سامنے آیا ہے ۔ اس ضمن میں پولس نے اب تک 7 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes