Type Here to Get Search Results !

عمر خالد اور شرجیل امام کو سپریم کورٹ سے ضمانت نہیں ملی

 

ہم بھارت : دہلی فسادات کی سازش کے معاملے میں سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی خارج کر دی ہے۔

تاہم سپریم کورٹ نے اسی معاملے میں پانچ دیگر ملزمان کو ضمانت دے دی ہے۔ ضمانت پانے والوں میں گل فشاں فاطمہ، میرَن حیدر، شفأ الرحمٰن، محمد سلیم خان اور شاداب احمد شامل ہیں۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل بنچ نے سنایا۔ عدالت نے کہا کہ دیگر ملزمان کے مقابلے میں عمر خالد اور شرجیل امام کا کردار مختلف ہے۔ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمر خالد اور شرجیل امام فسادات کی منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی بنانے میں شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes