Type Here to Get Search Results !

ڈھائی کروڑ کی دھوکہ دہی۔ محمدی بسی ڈائری ولا فرار

مالیگاؤں( نامہ نگار ) مالیگاؤں میں فراڈ اور پیسے لیکر بھاگنے کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ماضی میں بھی ایسے بہت سے واقعات رونما ہوئے کہ کسی نے بسی کے نام پر تو کسی نے بزنس اور دیگر ناموں پر پیسے اکٹھے کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ 


  ایسا ہی ایک واقعہ ۲ جنوری بروز سنیچر ۲۰۲۱ کو مالیگاؤں کمالپورہ میں پیش آیا۔  حاصل تفصیلات کے مطابق کمال پورہ میں محمدی بسی ڈائری ولا نے عوام کے جمع تقریبا ڈھائی کروڑ روپے لیکر راہ فرار اختیار کرلی۔ اس شخص کی کمالپورہ حافظ شیر علی چوک میں شیرازی نامی موبائل کی دوکان بھی ہے۔ جوکہ لوگوں کی بسی اور ڈائری بھی چلاتا تھا۔ لیکن اچانک عوام کے جمع شدہ ڈھائی کروڑ روپے لیکر راہ فرار اختیار کرلی۔ اس موقع پر محلہ کے پریشان افراد نے وارڈ کے کارپوریٹر فاروق فیض اللہ خان سے رابطہ کیا۔ موصوف نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ مفرور کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی تیاری بھی جاری ہے۔ فاروق فیض اللہ نے لوگوں سے گذارش کی کہ وہ غیر معتبر بسّی والوں کے پاس پیسے یا رقم جمع نہ کریں۔ جن کی رقم ہو وہ اس ہفتے اپنی رقم نکال کر محفوظ کرلیں۔ موصوف نے مزید کہا کہ اس قبل بھی کمالپورہ میں ہی چار بسی والے کمال بتاکر فرار ہوچکے ہیں۔ آخر عوام کب تک اس طرح دھوکہ کا شکار ہوتی رہے گی۔ اس موقع پر عوام کو کافی پریشان اور نم دیدہ دیکھا گیا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes