Type Here to Get Search Results !

سرکار اپنا کام کررہی ہے۔

 سمبھاجی نگر کو لے کر مہا وکاس اگھاڑی میں کوئی اختلاف یا کشیدگی ہوگی یہ بھول جائیں،سرکار اپنا کام اچھی طرح کر رہی ہے:شیوسینا

ممبئی :(محمد یوسف رانا )اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخاب قریب ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر پرانے موضوع پر سیاست کا بازار گرم ہو گیا ہے ۔اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر کرنے پر بی جے پی شیوسینا آمنے سامنے آ گئے ہیں ۔مہاوکاس اگھاڑی میں سے کانگریس کی جانب سے نام تبدیل کیئے جانے کی مخالفت کی جا رہی ہیں وہیں بی جے پی اس موضوع کو پھر سے اٹھا کر شیوسینا کو نیچا دکھانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے لیکن شیوسینا بھی کہیں سے خاموش نہیں ہو رہی ہے اور وہ بی جے پی کو جواب دے رہی ہے ۔ شیوسینا نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب کانگریس پر اس معاملے کو لیکر جو تنقید بی جے پی کر رہی ہے ا س کا کیا مطلب ہے کیونکہ کانگریس تو پہلے سے ہی اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف ہے اور سرکاری کاغذ پر نہ صحیح لیکن ریاست میں کانگریس کا وزیر اعلی ہوتے ہوئے ہی شیوسینا چیف بال ٹھاکرے نے اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر کر دیا تھا اور عوام نے اسے قبول بھی کیا ہے اس لئے اب سمبھاجی نگر کی وجہ سے مہاوکاس اگھاڑی میں کوئی بگاڑ ہو گا اگر ایسا کسی کو لگ رہا ہو تو وہ پاگل ہے اور جنہیں لگ رہا ہے کہ اس موضوع پر مہاوکاس اگھاڑی میں کشیدگی ہو گی وہ یہ بھول جائیں سرکار اپنا کام اچھی طرح سے کر رہی ہے ۔ وہیں مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت دادا پاٹل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب الہ آباد کا نام پریاگ راج ، فیض آباد کا ایودھیا ہو سکتا ہے اور دہلی میں اورنگ زیب روڈ کا نام ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ہو سکتا ہے تو پھر اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر کیوں نہیں ہو سکتا ہے ؟۔ چندرکانت پاٹل کے بیان پر شیوسینا نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ جب مذکورہ سبھی ناموں کو تبدیل کر دیا گیا تو اس وقت تو مہاراشٹر میں بھی آپ کی اگوائی میں سرکار چل رہی تھی تو پھر آپ عوا م کو جواب دیجئے کہ یہ کام آپ نے کیوں نہیں کیا کہ اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر کر کے آپ اس سے ہٹ کیوں نہیں گئے ؟

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes