ناز و انداز سے تہذیب کی خوشبو بولے میری خواہش ہے ترا حسن بھی اردو بولے
ایک لمبے جمود کے بعد اب ہندوستان بھر میں گاہے بگاہے ادبی محفلوں اور مشاعروں کا انعقاد ہورہا ہے۔ جو کہ ادب نوازوں اور با ذوق افراد کی تسکین کا ذریعہ ہے اور تہذیب و ادب کی بقاء کا راستہ بھی ۔
یہ مشاعرہ ۳ جنوری ۲۰۲۱ بروز اتوار کو رات میں ۹ بجے بھوسگے گارڈن فنکشن ہال نزد قلعہ، بسوا کلیان، ضلع بیدر، کرناٹک میں منعقد ہوگا ۔ یہ عظیم الشان مشاعرہ بزم گلشن ادب بسوا کلیان کے زیر اہتمام اور میڈیا ٹیم بسوا کلیان کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔
کل ہند مشاعرہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر جناب الطاف ضیاء، جناب اقبال اشہر ،جناب عارف سیفی ، جناب سراج شولاپوری ، جناب چچا پالمپوری، جناب شاہنواز شکیل ظہیرآبادی ، جناب اشفاق مارولی ، جناب ابراہیم خان ایاز اور جناب قاضی انور شرکت فرمائیں گے۔
جبکہ میزبان شعراء میں جناب مقیم باگ اور جناب مسرور نظامی ہوں گے۔
ان کے علاوہ اس مشاعرہ میں شاعرات میں محترمہ مہک کیرانوی اور محترمہ اما دیوی کے نام شامل ہیں۔
ہندوستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ناظم مشاعرہ و شاعر جناب عمران راشد( مالیگاؤں ) اس مشاعرہ کی نظامت فرمائیں گے۔
بزم گلشن ادب بسوا کلیان کرناٹک کے ۲۰ سالہ جشن کے موقع پر منعقد ہونے والے اس مشاعرہ میں۔ بزم گلشن ادب اور میڈیا ٹیم بسوا کلیان کرناٹک نے تمام با ذوق حضرات سے شرکت کی گذارش کی ہے۔


Please do not enter any spam link in the comment box.