ورشا راوت کے اکاونٹ میں ۵۵؍لاکھ روپئے ٹرانسفر ہوئے
سنجے راوت کے قریبی پروین راوت کی ۷۲؍کروڑ روپئے مالیت کی پراپرٹی کی تفتیش میں انکشاف
ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)شیوسینا کےترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی مشکلات بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ منی لانڈرنگ کے تحت سنجے راوت کے قریبی پروین راوت کے خلاف ہونے والی کارروائی کرتے ہوئےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پروین کی جائیداد کے تار سنجے کی اہلیہ ورشا راوت کے ساتھ جڑتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابقمرکزی جانچ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای۔ڈی۔) نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم سی بنک منی لانڈنگ معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے قریبی مانے جانے والے پروین راوت کی ۷۲؍کروڑ روپئے مالیت کی پراپرٹی اٹیچ کر لیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی اس کاروائی کے بعد ای۔ ڈی۔ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سنجے راوت کی بیوی ورشا راوت پروین راوت کی کنسٹرکشن کمپنی’’ اونی‘‘ میں حصہ دار ہے۔ پروین کی بیوی مادھوری راوت کے اکاونٹ سے ۵۵؍لاکھ روپئے ورشا راوت کے اکاونٹ میں ٹرانفسرکیے گئے تھے۔ اس معاملے میں ۵؍جنوری کو ورشا راوت سے ای۔ ڈی۔ پوچھ تاچھ کرے گی۔
ای۔ڈی۔ کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ پروین نے اپنی بیوی مادھوری کو۱؍کروڑ۶۰؍لاکھ روپئے ٹرانسفر کیے جس میں سے۵۵؍لاکھ روپئےورشا کوبغیر سود کےلون کی شکل میں ٹرانسفر کیے تھے۔ اسی رقم سے دادر کے علاقے میں فلیٹ کی خریداری کی گئی۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ورشا اور مادھوری ’اونی‘‘ نامی کنسٹرکشن کمپنی میں پارٹنر ہیں۔
بھانڈوپ میں فرینڈس کالونی میں رہنے والی ورشا راوت چار کمپنیوں میں پارٹنر ہیں۔ سنجے راوت کی جانب سے دیے گئے انتخابی حلف نامے کے مطابق سال۲۰۱۵-۲۰۱۴ میں ورشا راوت کی آمدنی۲۵۴،۱۵،۱۳؍ روپئے تھے۔ کارپوریٹ معاملے میں منترالیہ کے ریکارڈ کے مطابق ورشا راوت چار فرمس رائٹر انٹرٹینمینٹ ایل ایل پی،سناتن موٹرس پرائیوٹ لمیٹیڈ، سدھانت سسکون پرائیوٹ لمیٹیڈ اور اوانی کنسٹرکشن میں پارٹنر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رائٹر انٹرٹنمنٹ ایل ایل پی نام کی اس فرم نے ہی ۲۰۱۹؍ میں فلم ’’ٹھاکرے‘‘ بنائی تھی۔ ورشا راوت اپنے شوہر سنجے راوت اور بیٹیاں پروانشی اور ودیتا کے ساتھ اس فرم میں حصہ دار ہیں۔
واضح رہے پی ایم سی بنک میںجعلی کھاتوں کے ذریعہ ایک ڈیولپر۶۵۰۰؍کروڑ روپئے کا قرض دینے کی بات ریزروبنک آف انڈیا کے سامنے ستمبر۲۰۱۹؍ میں آنے کے بعد بنک نے سخت پابندیاں عائد کر دی۔ پی ایم سی بنک گھوٹالے معاملے میں کرائم برانچ نے سارنگ وادھوان اور راکیش وادھوان کو گرفتار کیا تھا۔ پی ایم سی بنک میںجن ۴۴؍لوگوں کے نام فراڈ میں شامل ہیں ان میں۱۰؍کھانے ایچ۔ڈی۔ آئی۔ ایل۔ کے تھے۔



Please do not enter any spam link in the comment box.