شیخ امتیاز شیخ بشیر جاں بحق تین سالہ شدید زخمی کہاں ہے نیشنل اتھارٹی آف انڈیا کے آفیسران
مالیگاؤں( شکیل پترکار ) گذشتہ دنوں نیشنل ہائے وے نمبر 3 پر گذشتہ 21 برسوں کے درميان میں مجلس کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے مطابق 512 اموات واقع ہوئی ہے اور 1200 کے آس پاس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس ہائے وے پر مسلسل حادثات ہورہے ہیں۔ لیکن نہ شہریان احتیاط کررہے ہیں اور نہ ہی سیاسی لیڈران بیدار ہورہے ہیں۔ حسن پارک مالدہ شیوار میں آگرہ روڈ نیشنل ہائے پر پھر ایک مرتبہ مال ٹرک سے زبردست حادثہ پیش آیا۔ جس میں تین سالہ معصوم بچہ شیخ فیضان شیخ امتیاز شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اس کے علاوہ تین سالہ بچے کے والد شیخ امتیاز شیخ بشیر کو شدید زخمی حالت میں دھولیہ سول ہاسپٹل روانہ کیا گیا جہاں دوران علاج شیخ امتیاز چل بسے مذکورہ حادثہ معاملے میں مدنی نگر علاقے کے سوشل ورکر عبدلاحد ممبر کی جانب سے یہ اطلاع موصول ہوئی۔ عوامی چرچہ ہے کہ کہاں ہیں مجلس رکن اسمبلی اور نیشنل اتھارٹی آف انڈیا کے ذمہ دار ؟ کہاں ہیں نیشنل ہائے وے پر دھرنا دینے والے؟ کب بنے گی سروس روڈ اور اسپیڈ بریکر ؟ یا پھر یوں ہی حادثات ہوتے رہیں گے کون جواب دے گا؟
ان حادثات میں سیاسی لیڈران کو ذمہ دار ٹھہرانے کے ساتھ کیا ہماری اپنی کوئی ذمہ داری نہیں؟


Please do not enter any spam link in the comment box.