۔۲۲ سالہ نوجوان نے 65 سالہ بزرگ خاتون سے جنسی تعلقات قائم کئے
مالیگاؤں: تعلقہ پولس اسٹیشن میں 56 سالہ فریادی نے شکایت کی کہ چکھل واڑ تعلقہ کا 22 سالہ ملزم سدھاکرکرشنا پوار نے فریادی کے مکان میں گھس کر 65 سالہ بزرگ خاتون سے جبری جنسی تعلقات قائم کئے۔ اس پر پولس 22 سالہ نوجوان ملزم سدھاکرکرشنا کے خلاف قلم 104/2021/376/376 ایل اور ٹو کا سنگين کیس اور مقدمہ مکمل داخل کردیا ہے۔
مالدہ شیوار کے 46 سالہ نے 50 لاکھ کا چونا لگایا
مالیگاؤں: آزاد نگر پولس اسٹیشن میں 56 سالہ فریادی سدھیر گنگا بھشن کلنتری ساکن کلنتری چمبر نہرو چوک نے سنگين شکایت کی کہ سوپر فائبریکیشن ٹیکس ٹائیل ملزم آصف مسعود عتیق احمد (ساکن گٹ نمبر 42 اور پلاٹ نمبر 46 مالدہ شیوار) نے فریادی سے سن 2017 میں لوم کیلئے 50 لاکھ کا سوت لیا اور رقم واپس کرتے وقت بوگس چیک دیا جس کی وجہ سے فریادی کے اعتماد کو ٹھینس پہنچا ہے۔ اس طرح ملزم نے دو سال کی مدت کے درميان میں 50 لاکھ کا دھوکہ بازی کی ہے۔ اس معاملے میں ملزم کے خلاف قلم 420 /406 /27 /2021 کا سنگين کیس اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئے دن نقدی کی لین دین میں نامی گرامی افراد کی دھوکہ بازی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
امداد نگر سے 30 ہزار کی ہانڈا چوری
مالیگاؤں: عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں امداد نگر کا رہنے والا 28 سالہ فریادی فیصل ملک ابرار احمد نے شکایت کی کہ کسی نا معلوم ملزم نے فریادی کی 30 ہزار مالیت کی ہانڈہ کو غائب کر دیا۔ اس پر مذکورہ پولیس نے بھارتی چوری کا قانونی معاملہ مکمل کیا۔


Please do not enter any spam link in the comment box.