نوجوان نے پھانسی لی
مالیگاؤں ( شکیل پترکار ) تعلقہ پولس اسٹیشن میں موبائل فون سے پولس کو اطلاع دی گئی کہ "دہی دی" نامی دیہات میں نوجوان دشی کیش بوا جی دلوی نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنے رہتے مکان میں لوکھنڈی انگل سے ڈوری لگا کر اپنی قیمتی زندگی کو ختم کر لیا گویا نوجوان نے پھانسی لے کر خودکشی کی اس پر پولس نے حادثہ کی قلم 174/22/2021 کا معاملہ درج کیا ہے۔
قعلہ کی شادی شدہ خاتون سے ہانڈا خریدنے کے لئے 60 ہزار نقدی شادی شدہ پر ظلم اور جان سے مارنے کی دھمکی۔ سنگين مقدمہ داخل
مالیگاؤں( شکیل پترکار ) پوار واڑی پولس اسٹیشن میں قلعہ غالب نگر کی ساکن 23 سالہ شادی شدہ خاتون نے سنگين شکایت کی کہ فریادی کے شوہر کے علاوہ فریادی کا سسر دیور وغيرہ نے مل کر فریادی کو ذہنی ٹینشن دیا اور موٹر سائیکل خریدنے کیلئے 60 ہزار نقدی طلب کی۔ اس کے علاوہ ملزمان نے فریادی کے ساتھ مارڈھاڑ بھی کی اور پھر جان سے مارنے کی کھلے عام دھمکی بھی دی۔ اس پر مذکورہ پولس کے تھانے دار نے ملزمان پر سسرالی ظلم و ستم کی دیگر قلم کا اطلاق کرتے ہوئے سنگین مقدمہ داخل کردیا ہے۔


Please do not enter any spam link in the comment box.