کرونا مریضوں کو آئی سی یو میں بستر دینے کے نام پر تین لاکھ روپے رشوت لینے پرڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج
ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی سے متصل تھانہ میں سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کے گلوبل حب اسپتال میں جہاں عام طور پر مریضوں کو مفت میں سہولیات درکار ہوتی ہے۔مگردلیپ نامی شخص اپنے رشتہ دار کواسپتال میں داخل کرانے کی غرض سے کیا گیاتو عملہ نے اس سے تین لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا جسے اس نے بہ خوشی قبول کرتے ہوئے آدھہ گھنٹے میں نصف رقم ادا کردی بقیہ کے لئے کچھ وقت لیا۔ یہ معاملہ منظر عام پر آتے ہی ممبئی اور تھانہ میں ہلچل مچ گئی۔ یہاں پولیس نے میونسپل کارپوریشن سے وابستہ ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ ڈاکٹر پر الزام ہے کہ اس نے دو مریضوں سے آئی سی یو میں داخلہ لینے کے نام پر رشوت لی ہے۔ دونوں مریضوں سے تین لاکھ میں معاہدہ طے پایا۔اس معاملے نے اتنی ہلچل مچا دی ہے کہ میئر نریش میسکے نے انتظامیہ کو اس الزام کی تحقیقات کا حکم دیا۔ جس کے بعد کارپوریشن کمشنر ڈاکٹر بپن شرما کی ہدایت پر کپورواڑی پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر پرویز ، ڈاکٹر نازنین ، عابد خان ، تاج خان اور عبدالغفار خان کے خلاف آئی پی سی 420؍،286، اور34؍کے تحت مقدمہ درج کر کے پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
گلوبل حب اسپتال میں ڈاکٹروں کی تقرری کے ساتھ عملہ کی تقرری کی ذمہ داری میسرز اوم سائی ارویا کیئر پرائیوٹ ایجنسی کو سونپی گئی تھی اسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی فراہمی کا معاہدہ اسی ادارے کے پاس ہے۔ کپورواڑی پولیس نے ڈاکٹر پرویز کو گرفتار کرلیا ہے۔ پرویز کو تھانہ عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں عدالت نے اسے ۵؍ دنوںکے لئے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ پولیس کو لگتا ہے کہ پرویز اور اس سے وابستہ لوگوں نے مزید مریضوں کی بھرتی کے لئے موٹی رقم لی ہوگی۔
اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر اننت مانجریکر ، ڈاکٹر پلہوی ہوور ، ڈاکٹر جبا بلبل اور ڈاکٹر عمر شیخ نے اپنے بیان میں ڈاکٹر پرویز اورسینٹر ہیڈ ڈاکٹر نازنین کے کہنے پر بستر خالی رکھنے کو کہا ہے۔ کارپوریشن کے پی آر او سندیپ مالوی کے ذریعہ جب ملزم ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ملزمین کے خلاف پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اب پولس خود ملزمین کے خلاف تحقیقات کرے گی۔یہ واقعہ ٹی ایم سی کے محکمہ صحت میں بدعنوانی کا باعث بنا ہے۔پندرہ روز قبل ہیمیڈیکل ہیلتھ آفیسر راجو مرڈکر کو ایک نجی کمپنی سے پہلی قسط کے طور پر۵؍ لاکھ روپے رشوت مانگنے اور لینے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام نے ۳۰؍وینٹیلیٹروں کے ٹینڈر کی منظوری کے لئے فرم سے۱۰؍ فیصد کمیشن کے طور پر۱۵؍ لاکھ روپے طلب کیا تھا۔


Please do not enter any spam link in the comment box.