Type Here to Get Search Results !

کمال پورہ کے مرحوم فیصل خان کی یاد میں مسجد بنائی جائے گی

 کمال پورہ کے مرحوم فیصل خان کی یاد میں مسجد بنانے کی سرگرمياں تیز 
قلب شہر مضافات وغیرہ میں مسجد کی ضرورت ہوتورابط کریں 


مالیگاؤں: گذشتہ دنوں موتی پورہ کے ساکن فیصل خان کا بہیمانہ اور سنسنی خیز قتل کیا گیا تھا یاد رہے کہ مقتول فیصل خان کمال پورہ علاقے کے کارپورٹر فاروق خان فیض اللہ خان کے چاچازاد بھائی اور ہونے والے بہنوئی تھے اس نا گہانی موت واقع ہوجانے پر خانوادہ اور فاروق ممبر نے ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں شہر اور مضافاتی علاقوں میں اگر مسجد کی ضرورت ہوتو ایسے افراد کارپورٹر فاروق ممبر سے فوری رابطہ کرے9765228286

 اس موبائل نمبرسے رابطہ کرکے  جلد از جلد ملاقات کریں۔ 


 یاد رہے کہ 21 اپریل کو کسی تنازعہ کے چلتے فیصل قریشی کا  چند نوجوانوں سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ جھگڑے میں فیصل قریشی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ ہونے کی وجہ سول ہاسپٹل میں دوران علاج موت واقع ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں سٹی پولس اسٹیشن کے عملہ تین نوجوانوں کو اپنی حراست میں لے لیا ہے جو کہ پولس کسٹڈی میں ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes