غیر قانونی جماؤ بندی اور لوکھنڈی راڈ کا استعمال
مالیگاؤں(شکیل پترکار) تعلقہ پولیس اسٹیشن میں دھولیہ کے فریادی متین قطب الدین قاضی نے شکایت درج کرائی کہ کئی ملزمین نے جبری اور غیر قانونی جماؤ بندی کرکے توصیف شیخ (ساکن دھولیہ) کو جانور چور بتاکر تعصب کی بنیاد پر زدو کوب کیا گیا اور لوکھنڈی راڈ سے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔ ساتھ ہی کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولس نے کاروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں 8 ملزمین کے خلاف 148/147/355/149/143/506/504/307/2021 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔
حاصل تفصیلات کے مطابق توصیف شیخ مالیگاؤں سے دھولیہ جارہا تھا اس دوران وہ دیور پاڑے میں راجستھان بیکانیر نامی ہوٹل پر کسی ضرورت کے تحت رکا اور اسی اثناء میں ہوٹل پر موجود 35 سالہ بھاؤڈو گنگا دھرپنجن نے توصیف شیخ کو جانور چور بول کر اس پر حملہ کردیا۔ ساتھ ہی ملزم نے ہجوم جمع کیا اور پھر توصیف شیخ پر لوکھنڈی راڈ سے جان لیوا حملہ کردیا گیا۔ حملے میں زخمی توصیف شیخ کو دھولیہ سول ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔
اس معاملے میں پولس نے کل 8 ملزمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ جن میں بھاوڈو گنگا دھر پنجن، کوتیک سجن پٹھارے، بھائی داس گنگا دھر گھمرے، رویندر عرف خوشال شنکر پٹھارے، جیتندر گنگا دھر گھمرے، چیتن کانتی لال والکے، راجندر بھاسکر چکنے اور سوپان نتھو کالے کے نام شامل ہیں۔ تمام ملزمین دیور پاڑا تعلقہ کے ہیں۔


Please do not enter any spam link in the comment box.