Type Here to Get Search Results !

مالیگاؤں: آج کی جرائم خبریں

 کمالپورہ کے مقتول فیصل خان قریشی کا معاملہ ناسک ایل سی بی کے سپرد

مالیگاؤں( شکیل پترکار) کمالپورہ کے کارپوریٹر فاروق فیض اللہ نے نمائندہ کو تفصیل سے بتایا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں موتی تالاب کے 22 سالہ نوجوان فیصل خان امانت اللہ خان قریشی کو کچھ نوجوانوں نے تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا تھا۔ ملزمین پولس کی گرفت میں ہیں۔ اس معاملے میں فاروق فیض اللہ نے ناسک آئی جی کو قانونی مکتوب دے کر معاملہ ناسک ایل سی بی کے سپرد کرنے کی مانگ کی تھی۔ لہذا اس مطالبے پر مقتول فیصل خان کا معاملہ ناسک ایل سی بی کے سپرد کردیا گیا ہے۔


بورسے نگر سے نقدی اور سونے و چاندی سمیت ایک سے زائد کی چوری

مالیگاؤں: کیمپ پولس اسٹیشن میں فریادی کملا بائی والمیک کاپڑے نے شکایت کی کہ جلگاؤں پولس لائن دہری گاؤں کا ساکن ملزم دشا انیل سنونے نے فریادی کے کباٹ میں رکھی 50 ہزار کی نقدی، اور 65 ہزار دو سو مالیت کے سونے و چاندی کے زیورات،  کل ملاکر ایک لاکھ 6 ہزار کے مال و اسباب پر ہاتھ صاف کر کے نو دو گیارہ ہوگیا۔ اس معاملے میں پولس نے ملزم کے خلاف 380/15/2021 کے تحت مقدمہ داخل کردیا ہے


غیر قانونی جماؤ بندی اور توصیف شیخ پر لوکھنڈی راڈ سے جان لیوا حملہ 


مالیگاؤں( شکیل پترکار) تعلقہ پولیس اسٹیشن میں دھولیہ کے فریادی متین قطب الدین قاضی نے شکایت درج کرائی کہ کئی ملزمین نے جبری اور غیر قانونی جماؤ بندی کرکے توصیف شیخ ( ساکن دھولیہ )  کو جانور چور بتاکر تعصب کی بنیاد پر زدو کوب کیا اور لوکھنڈی راڈ سے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔ ساتھ ہی کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولس نے کاروائی کرتے ہوئے اس معاملے دیورپاڑے کے 8 ملزمین کے خلاف 148/147/355/149/143/506/504/307/2021 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes