Type Here to Get Search Results !

کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق رکن پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڑ کا کرونا سے انتقال

 وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کے والد کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق رکن پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڑ کا کرونا سے انتقال


ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)ریاستی وزیر تعلیم ورشگاگائیکواڑ کے والد اورکانگریس پارٹی کے سینئرلیڈراور سابق ممبر پارلیمنٹ ایکناتھ گائکواڈ کا کورونا وبا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ دنوں انہیں کرونا سے متاثر ہونےکی وجہ سے بریچ کینڈی اسپتا ل میں بغرض علاج داخل کیاگیا تھا مگر دوران علاج آج صبح بریچ کینڈی اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ایکناتھ گائکواڑ پچھلے کئی دنوں سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بدھ کی صبح دس بجے کے قریب اس نے آخری سانس لی۔ ممبئی کے چندن واڑی قبرستان میں ان کے آخری رسومات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔جب راہل آر ایس ایس کے ذریعہ راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ان کے خلاف جاری وارنٹ منسوخ کردیا۔ جس کے لئے۱۵؍ ہزار روپے کا بانڈ بھر کے راہل گاندھی کی ضمانت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ایکناتھ گائکواڑ ممبئی کانگریس یونٹ کے چیئرمین بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ ریاستی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔ گائیکواڑ کانگریس کے ایک سینئر اور اہم رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے انہوں نے سب کو ساتھ لے کر ممبئی میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔وکرولی کے علاقے میں رہتے ہوئے انہوں نے ایشیائ کی سب سے بڑی جھونپڑپٹی، سلم علاقہ دھاراوی  میں سیاسی پکڑ کو انتہائی مضبوطی سے تھامے ہوئے تھے۔دلت سماج کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے سماج میں بھی انہیں عزت و وقار کی نگا ہ سے دیکھا جاتا تھا۔

ایکناتھ گائکواڑ نے شیوسینا رہنما اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر منوہر جوشی کو بھی جنوبی وسطی ممبئی کی سیٹ پر شکست سے دوچار کرکے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔انتخابات میں جوشی کو شکست دینے کے بعدسیاسی گلیاروں میں انہیں ’’جوائنٹ کیلر‘‘کے نام بھی جانا جانے لگا تھا۔جس کے بعد انہوں نے دو مرتبہ اس نشست پر کامیابی حاصل کی اور لوک سبھا میںمنتخب ہو کر گئے۔مگر اس مرتبہ شیوسینا کے امیدوار راہل شیوالےسے بھرپور مقابلہ کیا مگر شکست سے دوچار ہوگئے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes