بروز بدھ 21 اپریل کو کمالپورہ کے خان فیصل قریشی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا جس پر شہر میں ہر طرف چرچہ جاری ہے۔ اس معاملے میں پولس نے تین ملزمین کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف قتل کی سنگین قلم کا اندراج مکمل کرلیا ہے۔
حاصل تفصیلات کے مطابق خان فیصل قریشی کمالپورہ کے کارپوریٹر فاروق فیض اللہ کے چچا زاد بھائی تھے۔ بدھ کی رات 9 سے 10 بجے کے درمیان فیصل قریشی کا کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوگیا اس جھگڑے میں فصیل قریشی پر تیز دھار ہتھیا سے جسم کے دیگر حصوں کے علاوہ پیٹ پر جان لیوا حملہ کردیا گیا جس کی وجہ سے مقتول شدید زخمی ہوگیا۔ انتہائی تشویشناک حالت میں سول ہاسپٹل لیجایا گیا لیکن فیصل قریشی کی دوران علاج موت واقع ہوگئی۔
اس معاملے میں پولس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن میں رحیم خان بھجیہ، مجید خان بھجیہ، اور سلیم خان یعقوب خان عرف چمڑا کے نام شامل ہیں۔ ان تینوں ہی ملزمین کے خلاف سٹی پولس اسٹیشن عملہ نے 27/2021 /302 /34 کے تحت قتل کی سنگین قلم کا اندراج مکمل کرلیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی انسپکٹر مہاجن کے سپرد ہے۔
واضح ہوکہ یہ جھگڑا گوشت کے کسی معاملے کو لیکر ہوا تھا۔ کارپوریٹر فاروق فیض اللہ نے بتایا کہ پرانی دشمنی کی بنیاد پر ملزمین نے میرے بھائی کی جان لے لی۔


Please do not enter any spam link in the comment box.