ممبئی:۔(محمد یوسف رانا) ملک میں روزانہ کرونا وائرس کی وجہ سے ۳؍لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہو رہے ہیں اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے پورے ملک میں اسپتال اور کویڈسینٹروں میں بستروں ، دواوںکی قلت سینکڑوں تصویروں بتاتی ہیں کہ بڑی تعداد میں لوگ اسپتالوں کے صحن میں علاج کروانے پر مجبور ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئےمرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ریاستی حج کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ریاستوں کےحج ہاوس کو عارضی طور پر کوروناسینٹر کے مراکز میں تبدیل کریں۔ حج ہاوس کو کوویڈ سینٹر بنا کر اپنی ریاستی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ نقوی کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ان کے ٹوئیٹ کے بعد مہاراشٹر حج کمیٹی کے چیف ایکزیکیٹو آفیسرڈاکٹر مقصود احمد خان نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے صوبے کے تمام حج ہاوس کی عمارتوں کو عارضی طور پرکویڈ سینٹر کے لئے مختص کیے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ کرونا سے مقابلہ کرنے کےلئے بھرپور تعاون کریں۔
واضح رہے کہ ملک میںگجرات کے احمد آباد ، کرناٹک کے بنگلورو، کیرالہ کالی کٹ ، دہلی ،تلنگانہ کے حیدرآباد، ، مغربی بنگال ، مدھیہ پردیش کے بھوپال، اترپردیش کے لکھنو اور غازی آباد، مہاراشٹرکے ممبئی، ناگپور، جموں و کشمیرسری نگر ، تمل ناڈوکے چنئی ، راجستھان کے جئے پور، بہارکے رانچی اور پٹنہ ، جھارکھنڈکے اگرتلہ،مغربی بنگال کے کولکتہ اور تریپورہجیسے مقامات پر حج کمیٹی کے لئے بنائی گئیں شاندار عمارتیں اب کوویڈ سینٹر میں تبدیل ہوں گیں۔


Please do not enter any spam link in the comment box.