Type Here to Get Search Results !

جینے کی امنگ پیدا کیجئے

کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان جو کچھ سوچتا ہے اس کا جسم اسی حساب سے کام کرنا شروع کردیتا ہے؟ اگر آپ کو زکام یا کھانسی ہوئی ہو اور آپ یہ سوچتے ہیں کہ اب آپ کو کورونا ہوجائے گا تو یاد رکھیں! کورونا ضرور ہوگا کیوں کہ آپ نے یہ بات جیسے ہی سوچی جسم اپنی تیاری میں لگ گیا،


 ایک دفعہ میں نے ایک مضمون پڑھا تھا اور یہ میرا ذاتی تجربہ بھی ہے کہ اگر کوئی انسان آپ کا حال پوچھے کہ یار صادق! کیسے ہو؟ اور آپ کا جواب یوں ہو کہ ہاں بھائی ٹھیک ہی ہوں، اللہ کی قسم آپ آزمالیں اس کے بعد آپ خود کو تھکا ہوا اور کمزور محسوس کریں گے اور اگر آپ کا یہی جواب یوں ہو کہ بھائی الحمدللہ بہت بہتر ہوں، تب آپ کا دل جھوم اٹھے گا اور آپ اپنے اندر خوشی محسوس کریں گے


 اسی لئے خدارا منفی سوچ سے بچیں اور مثبت سوچ کو عام کریں! یاد رکھیں! اگر آپ مثبت سوچتے ہیں تو کامیابی آپ کا مقدر ہے، یقین مانیں! یہ جو لوگ اتنے مررہے ہیں اس کے بارے میں میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسی فیصد لوگوں کے خوفزدہ ہونے سے موت ہورہی ہے، لوگوں کے دلوں میں ڈر سے ہیبت طاری ہوجارہی ہے اور یہی اصل وجہ ہے جو اتنے اموات ہورہے ہیں، اسی لئے آپ سب سے میری گزارش ہے کہ کورونا یا اس سے مناسبت کوئی بھی بات جیسے مرنے کی خبر ان سب چیزوں کو زیادہ نہ پھیلائیں! خدارا! میری بات کو سمجھیں اور خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں!

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes