Type Here to Get Search Results !

شوہر نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی کو گولیاں مارکر قتل کردیا

 نئی دہلی: حضرت نظام الدین پولیس اسٹیشن کے علاقے میں 27 اپریل منگل کے روز ایک خاتون کو دن دھاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اس خاتون پر تقریبا چار گولیاں داغی گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون 8 ماہ کی حاملہ تھیں۔ اس معاملے میں شوہر پر قتل کا الزام ہے۔ اس معاملے میں بچانے کے لئے آئے پڑوس کے لڑکے پر بھی فائرنگ کی گئی جو کہ شدید زخمی ہے۔  ملزم شوہر دو غیر قانونی پستول لے کر آیا تھا۔  یہ الزام ہے کہ پہلی بندوق سے گولی نہیں چلی تو اس نے دوسری بندوق نکال کر بیوی پر کئی گولیاں چلائیں۔

 

سفید ٹی شرٹ میں نظر آنے والا ملزم  شوہر

پورا معاملہ گلی میں نصب ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔  فوٹیج میں ، شوہر بے خوف ہوکر بیوی پر دو پستولوں سے متعدد گولیاں چلا رہا ہے۔  بیوی گلی میں گھر کے نیچے کرسی پر بیٹھی تھی۔  بتایا گیا کہ اس جرم کو انجام دینے کے بعد ، ملزم سیدھے تھانہ چلا گیا ۔  اسے وہاں گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس واقعے میں استعمال ہونے والے دونوں غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔


حاصل تفصیلات کے مطابق ملزم شوہر کا نام وسیم ہے اور مقتول بیوی کا نام شاہینہ۔ ساری کے ساتھ قریبی اور نا جائز تعلقات کو لیکر مقتول بیوی نے اعتراض ظاہر کیا۔ جس کے وسیم اور شاہینہ میں تنازعہ ہوگیا۔ مقتول گلی میں کرسی پر بیٹھی تھی کہ قاتل شوہر نے دو بندوقوں سے فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد ملزم موقع پر ہی رہا۔ 


جنوب مشرقی دہلی کی ڈی سی پی آر پی مینا نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام شاہینہ (29) ہے۔  جبکہ ملزم شوہر کا نام وسیم (32) ہے۔  اس واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان کا نام شہادت بتایا گیا ہے۔  یہ واقعہ جو سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہے وہ منگل کی صبح 10:24 سے 10:27کے درمیان پیش آیا۔  اس دوران ملزم وسیم اپنی اہلیہ کو گولی مارنے کے بعد موقع پر رہا۔  ڈی سی پی نے بتایا کہ صبح 10:42 کو پی سی آر کال موصول ہوئی تھی۔  جس میں کہا گیا تھا کہ نظام الدین علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے۔  پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔  وہاں پہنچنے پر پولیس کو پتہ چلا کہ شاہینہ  نامی خاتون کی موت ہوگئی ہے جبکہ شہادت کا علاج جاری ہے۔  اس معاملے کی تفتیش کے بعد ، پولیس نے شاہینہ کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر وسیم کو گرفتار کرلیا ہے۔


 بیوی جیل میں تھی اور شوہر اپنی سالی سے قریب تر ہوگیا تھا

 ڈی سی پی نے بتایا کہ شاہینہ کو این ڈی پی ایس کیس میں جیل میں بند تھی۔  وہ تقریبا 8  ماہ کی حاملہ تھی ۔  24 اپریل کو وہ اسی بنیاد پر جیل سے باہر آئی تھی۔  شاہینہ کے جیل جانے کے بعد ملزم شوہر وسیم شاہینہ کی بہن ریحانہ کے قریب ہوگیا تھا۔  اس معاملے میں ریحانہ سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ جیل سے باہر آنے کے بعد ، جب شاہینہ کو اپنی بہن اور شوہر کی قربت کا پتہ چلا تو ، شاہینہ نے اپنے شوہر سے اس بارے میں بات کی اور اس کی مخالفت کی۔  اس بات کو لیکر دونوں کے مابین جھگڑا ہوگیا ۔  اس کے بعد منگل کی صبح وسیم نے اپنی اہلیہ کو گولی مار دی۔  ڈی سی پی نے بتایا کہ شاہینہ کی تین بار شادی ہوچکی تھی۔  اس کا تیسرا شوہر شرافت شیخ بھی جیل میں ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes