لوٹ مچی ہے چاروں اور، سارے چور
ایک جنگل اور لاکھوں مور، سارے چور
ایک تھیلی میں افسر بھی چپراسی بھی
کیا طاقتور کیا کمزور،سارے چور
جھوٹ نگر میں روز نکالے مون جلوس
کون سنے گا سچ کا شور،سارے چور
اجلے کُرتے پہن رکھے ہیں سانپوں نے
یہ زہریلے آدم خور،سارے چور
مالیگاؤں کارپوریشن کے سابق کمشنر ٹی ڈی کاسار پر کرپشن( چوری)، نا اہلی، غلط ٹھیکہ اور دیگر کئی الزامات لگاتے ہوئے کارپوریٹرس اور میئر نے مل کر عدم اعتماد لاکر تبادلہ کردیا۔ اس تبالے کی اصل وجہ کیا ہے یہ شہریان بہتر جانتے ہیں۔
گذشتہ کئی دنوں سے شہر میں فرسٹ کلاس آفیسر کی گونج تھی اور آخر اس گونج کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے حکومت نے فرسٹ کلاس کرپٹ آئی اے ایس آفیسر بھال چندر گوساوی کو 122 کروڑ کے گھوٹالہ کے ساتھ مالیگاؤں روانہ کردیا۔
مالیگاؤں کے ہمارے لیڈران کارپوریشن کو لوٹنے اور برباد کرنے کے لئے کیا کم تھے جو بھال چندر گوساوی جیسےآفیسر کو بھی مسلط کردیا گیا۔ گوساوی کے مالیگاؤں میں عہدہ سنبھالنے سے ہمارے یہاں کے اکثر لیڈران خوش ہوں گے کیونکہ انہیں جوڑی دار جو مل گیا۔ اب تو مل بانٹ کر کھائیں گے اور کارپوریشن کا خزانہ برباد کریں گے۔ اگر ہمارے لیڈران ایماندار ہوتے تو آج مالیگاؤں کی ایسی درگت نہیں ہوتی۔ ٹی ڈی کاسار کے تبادلے کے لئے ہنگامہ برپا کرنے والے آج گوساوی کے تعین پر بالکل خاموش ہیں افسوس ہے! کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے !
کون ہے بھال چندر گوساوی؟
بھال چندر گوساوی ماضی میں بدلا پور میونسپلٹی ممبئی میں چیف آفیسر رہ چکے ہیں۔ اس دوران ان پر 122 کروڑ کے ٹی ڈی آر(Transfer Development Right ) گھوٹالے کا سنگین الزام بھی لگا اور اگست 2015 میں ان پر مقدمہ درج کیا گیا۔ کیس داخل ہونے کے بعد گوساوی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عرضی کی لیکن کورٹ اسے خارج کردیا۔ تب گرفتاری سے بچنے کے لئے گوساوی نے راہ فرار اختیار کرلی اور دو سالوں تک چھپے رہے۔ دو سال بعد بالکل آخر انہیں تھانے سے گرفتا کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس معاملے میں ان کے ساتھ مزید 5 ساتھی شامل تھے۔
اب ایسے کرپٹ آفیسر کا مالیگاؤں میں تبادلہ ؟ یہاں کے لیڈران پہلے سے ہی عوام پر عذاب کی صورت مسلط ہیں اور اس گوساوی جیسے کرپٹ آفیسر کی آمد کسی قیامت سے کم نہیں۔ ویسے اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارے لیڈران کو اب ایک بہترین ساتھی مل گیا جس کے ساتھ مل کر کارپوریشن اور عوام کے اعتماد کی دھجیاں اڑائی جائے گی۔
اللہ کرے ایسا نہ ہو۔ امید ہے کہ گوساوی اپنے پرانے داغ دھبوں کو صاف کرنے کے لئے ایمانداری سے کام کریں گے۔ اور یہاں کے لیڈران کو بھی انہی کی طرح الزامات لگنے سے بچائے رکھیں گے۔


Please do not enter any spam link in the comment box.