Type Here to Get Search Results !

مہاراشٹر میں 1 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ

Maharashtra Lockdown Update. Maharashtra Lockdown News.


ممبئی( ہم بھارت ) وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے آج ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے والے تھے اور اسی سلسلے میں مہاراشٹر سرکار کی  جانب سے 22 اپریل رات 8 بجے سے 1 مئی صبح 7 بجے تک سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق شادی کی تقریبات میں صرف 25 افراد کی ہی اجازت ہوگی جوکہ 2 گھنٹے تک ہی شادی میں رہ سکیں گے۔ خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ نئی گائیڈ لائن بھی جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق عام لوگوں کو ٹرین اور بس کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلاوجہ یا بغیر ضرورت ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے پر سخت پابندی لگائی گئ ہے۔ اگر آپ کہیں جاتے ہیں تو سخت پوچھ تاچھ ہوگی اور قصور ثابت ہونے پر سخت سزا و جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

مہاراشٹر میں لاکڈاؤن کی نئی ہدایات و گائیڈ لائن


لاک ڈاؤن کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق میٹرو اور لوکل ٹرینوں میں بہت ساری شرطوں کے ساتھ ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ ممبئی میٹرو اور لوکل میں ایمرجنسی سروس والوں کا پاس دیکھ کر ہی اجازت دی جائے گی۔ جو عام لوگ ہوں گے انہیں بھی بہت ضروری کام کے لئے ہی سفر کی اجازت ہوگی جس کے لئے انہیں اس کام کے دستاویز دکھانے ہوں گے۔ اسی طرح تمام سرکاری دفاتر میں صرف 15 فی صد ملازمین کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ دکانیں بھی صبح 7 بجے سے 11 بجے تک یعنی صرف 4 گھنٹہ کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ مہاراشٹر سے باہر کے آنے والوں پر پابندی ہوگی لیکن اگر کوئی بہت ضروری کام سے دوسری ریاست سے مہاراشٹر آتا ہے تو اس پہلے 14 دنوں کے لئے کورنٹائن ہوگا پڑے گا۔ اور اس کی ذمہ داری بس ڈرائیور کی ہوگی۔ اگر اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو 10 ہزار کا جرمانہ عائد کیا جائے۔ یاد رہے کہ جو لوگ دیگر ریاست سے مہاراشٹر آئیں گے ان کو 14 دنوں کے لئے کورنٹائن کردیا جائے گا۔

واضح ہو کہ شادی کی تقریبات میں پہلے 50 لوگوں کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے سختی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب شادی میں صرف 2 گھنٹوں کے لئے 25 افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔

لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے تعلق سے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ہوائی جہاز اور بسیں اور ریلوے خدمات جاری رہیں گی۔ اسی طرح دفاتر میں 10 سے 15 فی صدی افراد کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔  مہاراشٹر حکومت ٹرانسپورٹ کو مکمل طور سے بند کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے پر پابندی نہیں ہوگی لیکن بلاوجہ یا غیر ضروری کام کے لئے جانے نہیں دیا جائے گا۔ راجیش ٹوپے نے مزید کہا کہ یہ جو ہدایات اور گائیڈ لائن ہیں ان میں مزید سختی بڑھائی جائے گی۔

ایک ضلعے سے دوسرے ضلع میں  جانے پر پوچھ تاچھ کی جائے گی اور صرف ضروری کام کے لئے  ہی جانے کی اجازت ہوگی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن پہلے لاک ڈاؤن سے کافی سخت ہوگا۔ کورونا کی بڑھتی تیز رفتار اس کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes