مالیگاؤں( نامہ نگار ) شہر میں چھوٹی چھوٹی باتوں کو لیکر جھگڑے اور قتل و غارت گری عام ہورہی ہے۔ رمضان المبارک میں بھی افسوسناک خبریں سامنے آرہی ہیں۔ 21 اپریل رات 9 سے 10 بجے کے درمیان محلہ کمالپورہ کے خان فیصل قریشی کا جھگڑے میں قتل کردیا گیا۔
حاصل تفصیلات کے مطابق خان فیصل قریشی کمالپورہ کے کارپوریٹر فاروق فیض اللہ کے چھوٹے بھائی ہے۔ بتایا گیا کہ رات میں 9 سے 10 بجے کے درمیان گوشت کے معاملے کو لیکر فیصل قریشی کا جھگڑا ہوگیا جس میں کچھ لوگوں نے مقتول پر قاتلانہ حملہ کردیا۔زخمی حالت میں فیصل قریشی کو سول ہاسپٹل لیجایا گیا لیکن مقتول نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس معاملے سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ پولس نے کاروائی شروع کردی ہے۔ حاصل تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مزید کاروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ دو تین روز قبل بھی قدوائی روڈ اپنا سوڈا گاڑی پر کچھ بدمعاشوں نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سوڈا مالک کو تیز دھار ہتھیار سے شدید زخمی کردیا تھا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہتھیار کا استعمال عام بات ہوتی چکی ہے۔ آخر یہ ہتھیار کہاں سے اور کیسے آجاتے ہیں؟


Please do not enter any spam link in the comment box.