حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والے ٹی وی اینکر کی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کے وصال کے دن ہوئی موت
یاد رہے روہت سردانہ بھی گودی میڈیا اینکر کے طور پر مشہور تھے۔ ماضی میں 16 نومبر 2017 کو روہت سردانہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے حضرت عائشہ، حضرت فاطمہ اور حضرت مریم کی شان میں گستاخی کی تھی۔ جس کے بعد ہر مکتبہ فکر کی جانب سے اس کی شدید مخالفت و مذمت کی گئی تھی۔
روہت کو کورونا ہوگیا تھا اور وہ کئی دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسی دوران 30 اپریل بروز جمعہ کو صبح کے وقت انہیں دل کا دورہ بھی پڑ گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا لیکن بچانے میں ناکام رہے۔ آج تک نیوز چینل پر روہت "دنگل " نامی شو چلاتے تھے۔
روہت سردانہ کی موت پر مسلم سماج اپنے غم و غصے کا اظہار کررہاہے۔ ایک ٹوئٹ یوزر نے لکھا کہ "اس نے امی عائشہ کی شان میں گستاخی کی تھی اور آج امی عائشہ کے وصال کے دن ہی جہنم رسید ہوا"




Please do not enter any spam link in the comment box.