Type Here to Get Search Results !

آج غزوۂ بدر کا دن ہے۔ غزوۂ بدر کا تذکرہ زندگی ہے

 #غزوۂ_بدر_کا_تذکرہ_زندگی_ہے


آج غزوۂ بدر کا دن ہے 

یہ غزوہ اسلام کی شان ہے، اور مومنین اس سے شاندار ہوتےہیں، یہ ظالموں پر ہیبت طاری کرتاہے اور منافقین کو بے نقاب کرتاہے 


 جو لوگ مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کرتےہیں اور غزوۂ بدر سے دامن بچانا چاہتےہیں، ایسے نام نہاد مسلمان جو موجودہ چمکتی دنیا کی خوشنودی اور مادیت زدہ سیلیبریٹی طبقہ میں مشہور رہنے کے لیے تذکرہء جہاد بدر سے بچتے ہیں اور اسی کی تلقین کرتےہیں اور کچھ اس کی تاویل کرتےہیں 

ان کا ایمان غیر نظریاتی ہے جو زبان کا لقلقہ بن کر رہ گیا ہے وہ ایمان کے روحانی احساس سے محروم ہیں یہ معذرت خواہانہ رویہ انسان کے سب سے کمزور اور بزدل ہونے کی حقیقی علامت ہے

جان لینا چاہیے کہ غزوۂ بدر سے نسبت اور تعلق مسلمانوں کی روحانی قوت ہے، غزوۂ بدر کے فاتح جرنیل اور کمانڈر انچیف کا نام محمدﷺ ہے جنہوں نے اپنے ۳۱۳ جانباز سپاہیوں کے ساتھ بے جگری سے لڑائی لڑی اور ۱ ہزار کے لشکر کو شکست دے کر اسلام کی جھولی میں پہلی فتح کی تاریخ رقم کی

 غزوۂ بدر تاریخ اسلامی کا ایسا جھومر ہے جس کے بغیر مسلمانوں کے دل نورِ ایمانی سے جگمگا نہیں سکتے… اس غزوہ کا تذکرہ قرآن کرتاہے یہ تذکرہ مومنین کی زندگی اور اس سے بچنے کی کوشش ایک ایسی نحوست ہے جو ایمانی موت کا اعلان ہے

اللّٰہ ہمیں بدر کے غازیوں جیسے ایمان کی دولت سے مالامال فرمائے_


سمیع اللہ خان

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes