Type Here to Get Search Results !

مہنگی کار بیچ کر کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن سلینڈر پہچارہے ہیں شہنواز شیخ

کرونا مریضوں تک مفت میں آکسیجن سیلنڈر پہنچانے کی دھن میں بیچ ڈالی اپنی مہنگی کار
سینکڑوں لوگ روزآنہ مفت میں آکسیجن سیلنڈرحاصل کر رہے ہیں


ممبئی:۔(محمدیوسف رانا)صوبہ مہاراشٹر میں کرونا کی لپیٹ میں آکر ہزاروں لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ اس لئے دھو رہے ہیں کہ انہیں وقت پر آکسیجن سیلنڈر نہیں مل رہا ہے۔ سینکڑوں روپئےدینے کے بعدبھی آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے اپنے عزیزو اقارب و رشتہ داروں کو موت کی آغوش میں جاتے دیکھ کرعوام خون کے آنسو رو رہے ہیں مگر اس کرونا مہاماری کے دوران ملاڈ مالونی کے راتھوڑی میں رہنے والے شہنواز شیخ نامی ایک نوجوان جس نے عہد کیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو میں انسانی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔


ممبئی کے’’ آکسیجن مین‘‘ کے نام سے پہچانے جانے والے اس نوجوان سے جب نمائندہ  نے سوال کیا کہ آپ کے من میں یہ بات کب اور کیسے آئی کہ لوگوں کو مدد کرنا چاہئے؟شہنواز نے بتایا کہ گزشتہ۲۳؍مارچ۲۰۲۰؍ کوکرونا کی مہاماری کے انفکشن کو روکنے کے لئےملک سمیت ریاست میں لاک ڈاون لگادیاگیا اسی دوران میرے ایک دوست کی بہن کرونا سے متاثر ہوگئی جسے لے کر میں اور میرا دوست آٹو رکشہ میں لے کر آکسیجن سیلنڈر کی حصولیابی کےلئےمالونی، ملاڈ، کاندیولی، بوریولی، چارکوب کے کئی اسپتالوں اور کوویڈسینٹروں میں گئے مگر کہیں بھی ہمیں آکسیجن سیلنڈر نہیں ملا۔سیلنڈر نہ ملنے کی وجہ سے رکشہ ہی میں میرے دوست کی بہن نے دم توڑدیا۔اگربروقت آکسیجن مل جاتی تو شاید اس خاتون کی جان بچائی جاسکتی تھی اس واقعہ نے  میرے دل پر ایسا گہرااثر کیا کہ میں نے تہہ کر لیا کہ مجھے چاہے جو بھی کرنا پڑے میں کروں گا لیکن کرونا سے متاثرین مریضوں کی زندگیوں کو ضرور بچاوں گا۔اس وقت میرے پاس اتنے وسائل نہیں تھے تاہم میں نے اپنی قیمتی کار’’فورٹ انڈیور ایس یو وی‘‘کاربیچ ڈالی ۔۲۳؍لاکھ میں اپنی کار بیچنے کے بعد ان پیسوں سے۶۰؍ سیلنڈر خریدے اور۴۰؍سیلنڈر کرائے پر لے کرمریضوں کو دینے لگا۔ آج  ہم لوگوں کے  پاس۲۰۰؍آکسیجن سیلنڈر ہےگزشتہ برس کرونا کےابتدائی ایام میں کم و بیش ۴۰۰۰؍کرونا سے متاثرین مریضوں کو آکسیجن سیلنڈر وقت پر دے کر ان کی زندگیوں کو بچانے  کی کوشش کیا اور الحمدللہ کامیاب بھی رہا۔ہماری کوشش ہے کہ ملاڈمالونی، کاندیولی، بوریولی، چارکوب
وہ کہتے ہیں کہ اس برس کرونا وائرس پہلے سے زیادہ شدت سےحملہ آور ہو کر اپناقہر برپا کررہا ہے آج توصورتحال یہ ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں اس سے متاثر ہو کر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر میں نے اور میرے ٹیم نے بھی عہد کر لیا ہے کہ کرونا سے زیادہ طاقتور ہو کر مریضوں کے لئے آکسیجن سیلنڈر اور دیگر لوازمات کو پہنچانے کی کوشش کریں گے اور کر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس مرتبہ انہوں نے آکسیجن سیلنڈروں کی تعداد میں بہت زیادہ نہ صرف اضافہ کرلیا ہے شہنوازایک فون کال پر کورونا مریضوں کو آکسیجن پہنچانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان کی ٹیم نے لوگوں کی مدد ملاڈ میں ایک کنٹرول روم بھی شروع کیا ہے تاکہ مریضوں کو وقت پر آکسیجن مل سکے۔ روزانہ ان کے پاس ۵۰۰؍ سے زائدموبائل فون آکسیجن سیلنڈر کے لئے آتے ہیںاور انہیں آکسیجن سیلنڈر مفت میں دیا جاتا ہے۔جس کا فون آتاہے اس کی مدد کے لئے شہنواز اور ان کا اسٹاف ہمہ وقت تیار رہتاہے۔ مفت آکسیجن سیلنڈر کے ساتھ بیڈ، آئی سی یو، وینٹلیٹر کےعلاوہ دیگر معلومات کے لئےکسی ضرورت مند کوضرورت ہو تو وہ موبائل نمبر9892012132رابطہ کر سکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes