Type Here to Get Search Results !

بھکّو چوک میں احتجاج کرنے پر ضیاء الرحمن مسکان اور ان کے ساتھیوں پر مقدمہ درج


 مالیگاؤں (شکیل پترکار) آزاد نگر پولس اسٹیشن میں فریادی پولس سپاہی بلہ نمبر 1336 گو وندہ نمبا بیر ہاڑے نے شکایت کی کہ بھکو چوک سے لے کر نہرو چوک تک اراکین نے ڈاکٹروں کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ ماسک نہ لگاتے ہوئے لاک ڈاؤن کی جم کر خلاف ورزی کی۔ بنا اجازت اور غیر قانونی جماؤ بندی کے ساتھ سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑائی۔ اس شکایت پر آزاد نگر پولس میں ضیاء الرحمن مسکان گم شدہ بچوں کی تلاش اور دیگر اراکین عتیق احمد معین الدین ساکن اسلام پورہ، احتشام ساکن اسلام پورہ، عتیق احمد مختار احمد ساکن اسلامپورہ، معین الدین محمد ساکن اسلامپورہ، علی حسن لعل محمد ساکن نئی بستی گولڈن نگر، نعمان ملک ساکن رمضان پورہ، اسلم بلڈر ساکن حکیم نگر کے علاوہ اور پانچ سے چھ افراد کے قلم 148/143/341/40/37/4/3/270/269/135/3/1997 کے تحت قانونی معاملہ مکمل کرلیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی پولس نائک کدم کے حوالے ہے۔


کیوں کیا گیا تھا احتجاج؟


سماجی خادمین کا الزام تھا کہ سول ہاسپٹل میں حاملہ خواتین کے ساتھ سوتیلہ سلوک کیا جارہا ہے۔ انہیں واپس کردیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے گذشتہ دنوں خواتین کی موت بھی واقع ہوئی۔ احتجاج کررہے ضیاء الرحمن مسکان نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ایک حاملہ خاتون کو کوڈ کے سمٹمس بتاکر یہ کہے کر واپس کردیا کہ انکے پاس وینٹیلیٹر نہیں ہے۔ اس خاتون کو وقت پر طبی سہولیات نہیں مل سکی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ دو دنوں قبل پھر ایک اور حاملہ خاتون کو یہی وجہ بتاکر واپس کردیا۔ اور وہ بھی در در بھٹکتی رہی۔ کارپوریشن پر میڈیکل مرڈر اور لیڈران پر ناکام نمائندگی کا الزام بھی لگایا گیا۔ یہی تمام باتوں کو لیکر سماجی کارکنان نے مریض کے اہل خانہ کے ہمراہ بھکو چوک پر احتجاج کیا تاکہ ان کی بات اعلی عہدیداروں تک پہنچے۔ شہر کے سول ہاسپٹل میں اگر سہولت نہیں ہے تو پھر غریب مریض کہاں جائے گا؟

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes