Type Here to Get Search Results !

مالیگاؤں کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کا جلگاؤں نگر پریشد میں ٹرانسفر

 مالیگاؤں( نامہ نگار ) مالیگاؤں کارپوریشن میں کمشنر کے عہدہ پر ان دنوں بھال چند گوساوی کا تقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ٹی ڈی کاسار کے خلاف عدم اعتماد لاکر ان کا تبادلہ کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ نئے کمشنر بھال چند گوساوی کا تقرر ہوا ہے۔ حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق 3/5/2021 کو ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کا بھی ٹرانسفر ہوگیا ہے۔ انتظامی وجوہات کی بناء پر منترالیہ کے حکم کے مطابق چالیس گاؤں نگر پریشد میں نتن کاپڑنیس کا بطور چیف آفیسر ٹرانسفر کیا گیاہے۔ موصوف 4 مئی 2021 کو جلگاؤں نگر پریشد میں بطور چیف آفیسر عہدہ کا چارج لیں گے۔ 




یاد رہے کہ نتن کاپڑنیس مالیگاؤں کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر تھے۔ لیکن اب انہیں ترقی دے کر چیف آفیسر کا عہدہ دے دیا گیاہے۔ نتن کاپڑنیس کے تعلق سے شہر میں چرچہ ہیکہ وہ رشوت خور تھے اچھا ہوا ٹرانسفر ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر کے ٹرانسفر پر سیاسی لیڈران کے بیانات ابھی تک سامنے نہیں آئے۔  ہوسکتا ہے سیاسی لیڈران کو دکھ ہی ہورہا ہوگا۔

مالیگاؤں کارپوریشن کےاگلے ڈپٹی کمشنر کون ہوں گے ؟ اس تعلق سے ابھی کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes