![]() |
| Ertugrul Ghazi Dekhne ke baad America ki women ne islam qabool karliya |
امریکہ( واشنگٹن) ارطغرل غازی ڈرامہ کی مقبولیت سے انکار نہیں اسے دیکھنے والوں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں۔ گذشتہ دنوں بھی ارطغرل غازی سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔ اسی طرح ان دنوں امریکہ کی ریاست واشنگٹن سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ ارطغرل غازی ڈرامے کے پیغامات سے متاثر ہوکر ایک خاتون نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
انادولو کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کو ارطغرل غازی میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سے متاثر ہو کر اس 60 سالہ امریکی خاتون نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام خدیجہ رکھ لیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ یہ ڈرامہ ترکی اور اردو زبان میں پاکستان و ہندوستان میں کثرت سے دیکھا جارہا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ اسے ڈرامہ میں ترگت اور سلجان خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔ خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے لگاؤ ہے یہی وجہ کہ انکی نظر ترک ڈرامے پر گئی اور انہیں اسلام کے بارے بارے جاننے اور مطالعہ کا موقع ملا۔
نو مسلم خاتون نے بتایا کہ میں نے قرآن شریف انگریزی میں مرتبہ پڑھا اور اب میری ترکی جاکر رہنے کی خواہش ہے۔ مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اللہ کی وحدانیت پر ایمان لے آئی۔
ڈرامہ دیکھنے کے بعد خاتون نے مقامی مسجد کا بھی رخ کیا جہاں اس نے مسلمانوں کا رویہ اور سلوک بہتر پایا۔


Please do not enter any spam link in the comment box.