Type Here to Get Search Results !

کمشنر ہفتہ بھر میں صرف دو دن کارپوریشن میں دکھائی دیتے ہیں انہیں پھول کون دے گا ؟

 کارپوریشن کے ملازمين تاخير سے آنے پر کمشنر پھولوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور کمشنر آٹھ روز کارپوریشن میں آتے ہی نہیں تو انکو گلدشتہ کون پیش کرے گا؟ عوامی سوال 


مالیگاؤں(شکیل پترکار) مقامی کارپوریشن کے موجودہ میونسپل کمشنر دیپک کاسار جب سے کارپوریشن میں براجمان ہوئے ہیں تب سے وہ ہفتہ بھر میں صرف اور صرف دو روز ہی کارپوریشن میں دکھائی دیتے ہیں۔ گذشتہ ماہ اسی بات اور شہر کی خستہ حالی کو لیکر کارپوریشن کے استھاپنا دن کے موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے کارپوریشن کمشنر اور دیگر ادھیکاریوں کو کالا گلاب دیکر اپنی ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اسی طرح گذشتہ دنوں مقامی جنتادل کے سکریٹری محمد مستقم ڈکنٹی نے بھی جم کر کمشنر کے خلاف  ان کی آفس احاطہ میں غیر موجودگی اور غیر حاضری پر کافی سخت انداز میں ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن با وجود اس کے کمشنر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ اب سوال یہ ہے کہ موجودہ باڈی اور تمام سیاسی جماعتوں کے اراکين  و کارپوریٹرس حضرات کمشنر پر اپنا  شکنجہ کب کسیں گے؟ کب سوال اٹھائیں گے ؟

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#codes