مالیگاؤں شہر کے لیڈران کی ناکامی اور ان کی کمزوری کی وجہ سے نوکر شاہی مالیگاؤں شہر کو کھنڈر اورکھوکھلا کررہی ہے۔
مالیگاؤں شہر کی تمام ہی سیاسی پارٹیوں اور عوامی نمائندوں نے اپنی جھوٹی شان اور جھوٹی قیادت کی خاطر،میمورنڈم بازی،،شعبدہ بازی اور سیاسی اختلافات کو بڑھا کر خود اپنا معیار اور وقار ختم کرلیا ہے،اسی لیے حکومت اور حکومت کے نوکر شاہی ان کو اچھی طرح پہچان چکی ہے، کہ ان کا معیار و وقار کیسا ہے (1996) میں مرحوم ساتھی نہال احمد صاحب کے آخری اسمبلی جلسے میں حسن کمال صاحب نے اپنی تقریر میں کہا تھا کےتم جیسا نمائندہ ایوان اسمبلی میں بھیجوگے ویسی تمہاری اور شہر کی پہچان بنیں گی*مرحوم ساتھی نہال احمد جب ایوان اسمبلی میں آواز بلند کرتے تو پورا ایوان لرز جاتا نوکر شاہی گھبرا جاتے تھے اس دور میں مالیگاؤں شہر ساتھی نہال صاحب کی گھن گرج سے محفوظ تھا۔ غریب عوام سے نا کوئی ٹیکس لیا جاتا نا کبھی نل پٹی و گھر پٹی کی مانگ کی جاتی حتی کے بجلی بل کے دام بھی طۓ کئے جاتے تھے مالیگاؤں شہر کا پولس، روینیو ڈپارٹمنٹ حتی کے شہر کے تمام ڈپارٹمنٹ کے افسران کسی بھی طرح کا منفی قدم اٹھانے سے پہلے نہال صاحب کی دہاڑ کو یاد کیا کرتا تھا،پر افسوس کے ایسے لیڈر سے شہر محروم ہوگیا اور آج جو لیڈر پارلیمنٹ اور اسمبلی میں آواز اٹھانے کا دعویٰ کرتے ہیں اس میں مجلس ہو یا دیگر سیاسی پارٹیاں ہو ان کے اسمبلی ہاؤس میں آواز اٹھانے سے مالیگاؤں شہر کو کیا ملا ہے؟ کون سی سہولیات فراہم کی گئی حتی کے موجودہ عوامی نمائندہ جو دعوی کیا اصلاح معاشرے کا جلسہ کرکے ڈھنڈورہ پیٹا اور گھناؤنی سیاست کی اصلاح معاشرہ کا ڈھونگ کرکے معاشرہ میں کون سا سدھار ہوا اور کون سی برائیاں ختم ہوئی یہ بات شہر کی آنکھوں سے چھپی نہیں ہے اور ہماری معلومات کے مطابق اصلاح معاشرہ کے (1600) اجلاس ہوئے اور کورٹ میں (12000) 498 کے کیسیز چل رہے ہیں نہال صاحب کے دور اقتدار میں دس سال پاورلوم صنعت کبھی بحران کا شکار نہیں ہوتی تھی اور آج مالیگاؤں شہر کی ریڑھ کی ہڈی مانی جانے والی صنعت بحران کا شکار ہے آج مالیگاؤں شہر کے بزرگوں،، نوجوانوں،، مائیں،،بہنیں،،قلبیں،، ادارے،، تنظیمیں،،مالیگاؤں عوامی پارٹی آپ سے سوال کررہی ہے ان تمام مفاد پرست لیڈروں سے آپ کو کیا ملا؟آپ کو کون کون سی سہولیات فراہم کی گئی؟
آج مرحوم ساتھی نہال احمد صاحب کی پارٹی کو لیکر چنندہ ورکروں اور ان کے چند گھر والے مرحوم نہال صاحب کی یاد میں صرف شعبدہ بازی کررہے ہیں اور نورہ کشتی(گٹھ جوڑ) جسی غلیظ سیاست کررہے ہیں ان تمام مسائل پر بیش نگاہ رکھتے ہوئے رضوان بھائی بیٹری والا نے آج تک جتنے آندولن کیے جتنی تحریکوں میں سینئہ سپرد کیا وہ چاہے زمین مافیا کا معاملہ ہو یا کارپوریشن سے لیکر شہر میں بےجا ٹرافک،،ناجائز تجاوزات،،مالدہ کالونی،،تعلیمی،، اسکولوں کی بدعنوانیاں ہو،، پولس محکمہ یا پرشاسن کا معاملہ ہو یا مالیگاؤں شہر کے سات شہیدوں کو معاملہ ہو یا حتی کے اغراض و مقاصد اور عوام کی تڑپ کو دیکھ کر رضوان بھائی نے جو نمایاں کارہاں انجام دی اور شہر کے تمام مسائل کی یکسوی کی لیے اس کے بالمقابل مالیگاؤں شہر کے چاروں جانب سے رضوان بھائی کو دعوتوں کی پیش کش کی جارہی ہے کے ہم بذات خود آپ کے ساتھ ہیں اور آنے والے الیکشن میں آپ بیس سیٹ اتاریں تاکہ شہر میں دو رخی پالیسی اور دوغلی سیاست کا خاتمہ ہو!!!
یادریے:- رضوان بھائی بیٹری والا نے یہ اعلان جاری کیا کے جلد ہی مالیگاؤں عوامی پارٹی آگے کا لائحہ عمل تیار کر کے مضبوط امیدواروں فہرست عوام کے درمیان پیش کی جاۓ گی،،
*•═════•••══════•••═══•*
*مالیگاؤں عوامی پارٹی میڈیا سیل*
*•═════•••══════•••═══•*


Please do not enter any spam link in the comment box.