جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ لاک ڈاون کے بعد سے پاور لوم کارخانوں کا چلنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اسی لیےء ہمارے شہر کے بنکر حضرات میٹنگ لے لے کر یہ فیصلہ لیتے ہیں کہ پانچ دن بند کرنا ہے یا چھ دن بند کرنا ہے ابھی منگل سے پیر تک کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا؟
لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ بند اسلیےء کیا جاتا ہے کہ پروڈکشن کنٹرول کیا جاے (مال کا اتار کم کیا جائے) پھر کچھ نا عاقبت اندیش لوگ جمعہ کیوں چالو رکھتے ہیں اس پر کبھی چرچا نہیں ہوتی جس ہفتے بند کا اعلان ہوتا ہے کارخانے میں سیٹھ حضرات مزدوروں سے کہتے ہیں کہ تین دن بند رہے گا دبا کر چلاو یہ سب کچھ سمجھ میں نہیں آنے والی بات ہے اگر اس طرح مزدوروں کو دھوکہ میں رکھ کر کاروبار کیا گیا تو کہاں سے اللہ کی مدد ہوگی
کاروبار سیٹھ اور مزدور دونوں سے چلتا ہے صرف اپنے لوگوں جمع کر کے بند کا اعلان کر دینا اچھی بات نہیں ہے کیا آپ جانتے ہیں مزدور لاک ڈاون کے بعد سے ابھی تک سنبھل نہیں سکا ہے جب کوئی مزدور کی بات کرے تو کہا جاتا ہے کہ مزدور بدلی بہت دیتے ہیں یہ ساری باتیں مناسب نہیں ہے لنگڑا بہانا ہے اگر مال کم کرنا ہے تو سب سے پہلے جمعہ مکمل بند کیا جائے مزدور کے بھی گھر بار ہوتے ہیں اسکے بھی بیوی بچے ہوتے ہیں مزدور ایک دن اپنے گھر پر رہے گا چھ دن خوش دلی سے کام کرے گا اگر جمعہ نہیں بند کر سکتے تو پھر بیچ میں تین تین دن بند کرنے کا چھچھند بند کیا جائے
ایک پاور لوم مزدور



Please do not enter any spam link in the comment box.